Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، عابد حسین، دانش حسین

time_stated_uk

  1. پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی، آصف علی باہر

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور پر مشتمل پاکستانی مینیجمنٹ نے حیران کن طور پر آصف علی کو فائنل الیون میں شامل نہیں کیا جن کی دھواں دھار بیٹنگ ٹرینٹ برج کے میدان پر کافی موزوں رہتی۔

    پاکستانی ٹیم
  2. شائقین کا جوش و خروش عروج پر!

    ٹرینٹ برج کے باہر شائقین جمع ہیں اور سٹیڈیم میں جانے سے پہلے اپنے چہروں پر پینٹ کروا رہے ہیں۔ بچے، بوڑھے، جوان، سبھی میدان کے باہر جمع ہیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے۔

    cricket
    کرکٹ
    کرکٹ
  3. ’ہر میچ میں 400 رنز بنانے کی کوشش کریں گے‘

    اس ورلڈ کپ میں سب کی نظریں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل پر ہیں جنھوں نے اس سال انڈین پریمئیر لیگ میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

    اس کے بعد ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھی انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ورلڈکپ سے قبل رسل کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ہر میچ میں 400 رنز بنانے کی کوشش کرے گی۔

    کرکٹ
  4. بریکنگٹرینٹ برج میں ٹاس ویسٹ انڈیز کے نام

    پہلے بولنگ کا فیصلہ

    ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے

    cricket
  5. ’1992 اور 1999 میں بھی پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے تھا`

    1992 کا ورلڈ کپ ابھی تک پاکستانی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے اور اس کی وجہ بھی ہم سب کو معلوم ہے لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ 1999 میں بھی جب آخری دفعہ انگلینڈ میں ٹورنامنٹ ہوا تھا تو اس وقت بھی پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہی تھا۔ اس میچ میں کس نے کیا کارنامہ سر انجام دیا تھا، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  6. اپنے دن پر کچھ بھی کر دکھانے والی ٹیموں کا میچ

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز اگرچہ ون ڈے کرکٹ میں عالمی درجہ بندی میں بہت نیچے ہیں لیکن دونوں ہی ٹیموں کو اس ورلڈ کپ کا ڈارک ہارس قرار دیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ غیرمستقل مزاجی ہی اس ٹیم کا وہ خاصیت ہے جس سے مخالف ٹیمیں گھبراتی ہیں کیونکہ اپنے دن پر یہ دنیا کی بہترین ٹیم بن جاتی ہے۔

    ادھر ویسٹ انڈیز نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 421 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

  7. بریکنگٹاس میں 15 منٹ باقی!

    ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج کے میدان میں ٹاس ہونے میں 15 منٹ باقی ہیں! آج پلڑا کس کا بھاری ہوگا؟

    کرکٹ
    cricket
    cricket
    cricket
  8. ٹرینٹ برج کا میدان

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ ناٹنگھم میں ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میدان پر پاکستان نے 13 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں اسے سات میں کامیابی ملی جبکہ چھ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں بنایا جانے والے سب سے بڑا 481 رنز کا مجموعہ اسی میدان پر بنا جبکہ پاکستان کے خلاف بننے والے سب سے بڑے مجموعے یعنی 444 رنز کا گواہ بھی یہی میدان ہے

    ٹرینٹ برج
  9. ورلڈ کپ میں کس کا پلڑا بھاری؟

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 10 میچ کھیلے گئے جن میں ویسٹ انڈیز کو سات جبکہ پاکستان کو صرف تین میں فتح نصیب ہوئی۔

  10. سب بھول کر اچھی کارکردگی دکھائیں گے

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی اب تک کی کارکردگی اور آگے آنے والے میچوں میں کھلاڑیوں کی تیاری اور جذبے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ جانیے اس ویڈیو میں۔۔

    Video content

    Video caption: پیچھے جو کچھ ہوا سب بھول کر آگے ورلڈ کپ میں بھرپور، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے
  11. کیا پاکستانی بیٹنگ جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے؟

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کے آغاز سے قبل لگاتار 10 ون ڈے میچ ہار چکی ہے۔ بی بی سی نے گذشتہ تین ورلڈ کپس میں بیٹنگ کے اعداد و شمار سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل تیاری اتنی غیرمعیاری کیوں ہوتی ہے؟

  12. ناٹنگھم میں سٹریٹ کرکٹ

    ورلڈ کپ کے موقع پر لندن کے شہر ناٹنگھم کے ایک مصروف چوک پر خصوصی طور پر کرکٹ میلہ سجایا گیا ہے، جسے سٹریٹ کرکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سٹریٹ کرکٹ میں مختلف قسم کے دلچسپ اسٹالز لگائے گئے ہیں جس نے پہلے دن سے ہی بچوں اور بڑوں سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    Video content

    Video caption: کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ناٹنگھم میں سجا سٹریٹ کرکٹ کا میلہ
  13. ورلڈ کپ 2019: بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج

    انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جا رہے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلوں پر بی بی سی اردو کی جامع کوریج کے لیے کلک کریں

  14. وہ میچ جہاں سے ورلڈ کپ کا سلسلہ شروع ہوا

    2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ ان مقابلوں کی تاریخ کا 12واں ورلڈ کپ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان مقابلوں کا آغاز کیسے ہوا؟

    جاننے کے لیے کلک کریں

    ورلڈ کپ
  15. ورلڈ کپ میں پاکستان کس کس کو ہرائے گا اور کس سے ہارنے کا امکان ہے؟

    کرکٹ کا کھیل پوری طرح سے سائنس تو ہے نہیں اس لیے ہماری پیش گوئی ایک سے زیادہ مرتبہ بھی غلط ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ان میچوں کے نتائج کی پیش گوئی میں آپ کو بھی اتنا ہی لطف آئے گا جتنا ہمیں آیا اور آپ کی پیش گوئیاں شاید ہم سے بہتر ہی ہوں۔ گُڈ لک!

    تو چلیں پھر لگائیں تکا بی بی سی کے میچ پرڈکٹر پر

    world cup
  16. ویسٹ انڈین ٹیم کے پاکستانی کوچ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم جب آج ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے ٹرینٹ برج کے میدان میں اترے گی تو حریف ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ اسے ایک شناسا چہرہ نظر آئے گا جس کا دل پاکستان کے لیے ضرور دھڑک رہا ہو گا لیکن دماغ میں یہی سوچ کارفرما ہو گی کہ پاکستانی ٹیم کو کس طرح قابو کیا جائے۔

    پاکستان کے سابق لیگ سپنر اور اب ویسٹ انڈیز کے سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد اس بارے میں کیا سوچتے ہیں جانیے اس رپورٹ میں

    مشتاق احمد
  17. ناٹنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں

    Video content

    Video caption: ’اللہ سے امید ہے اچھے نتائج آئیں گے‘