Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، وقاص علی

time_stated_uk

  1. پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے میچ پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج کے لیے یہاں کلک کریں

  2. آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار

    پاکستان کے محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراد دیا گیا۔ انھوں نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنانے کے علاوہ سات اوورز میں 43 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    cricket world cup 2019
  3. بریکنگ11 مسلسل شکستوں کے بعد پہلی فتح

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل 11 ایک روزہ میچوں میں شکست کے بعد یہ پہلی فتح ہے۔

  4. بریکنگسنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی انگلینڈ پر فتح

    پاکستانی ٹیم

    پاکستان نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کو ایک لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال والے میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے لیکن انگلش ٹیم 334 رنز ہی بنا سکی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جاس بٹلر کی سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آ سکیں۔

    پاکستان کی جانب سے اگرچہ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا لیکن بولروں کی عمدہ کارکردگی نے ٹیم کو دو پوائنٹس دلوا دیے۔

  5. بریکنگانگلینڈ کو آخری اوور میں 25 رنز درکار

    محمد عامر نے اپنا سپیل مکمل کر لیا ہے اور 67 رنز دینے کے باوجود انھوں نے دو اہم وکٹیں لی ہیں۔

  6. بریکنگانگلینڈ کی نویں وکٹ گر گئی، عامر نے آرچر کو آؤٹ کر دیا

    انگلینڈ 322/9

    49ویں اوور میں محمد عامر نے جوفرا آرچر کو وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو فتح سے ایک وکٹ دور لا کھڑا کیا ہے۔ یہ اس میچ میں عامر کی دوسری اور ٹورنامنٹ میں پانچویں وکٹ ہے۔

  7. بریکنگوہاب ریاض کی دو گیندوں پر دو وکٹیں

    انگلینڈ 48 اوورز میں 320/8

    وہاب ریاض نے انگلش اننگز کے 48ویں اوور میں پہلے معین علی اور پھر کرس ووکس کو کیچ کروا کے پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں وکٹ دلوا دی ہے

    Cricket World Cup 2019
  8. کرس ووکس کا چھکا

    کرس ووکس نے وہاب ریاض کو چھکا لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے

  9. وہاب کی گیند پر ووکس کا کیچ ڈراپ

    انگلینڈ کی اننگز کے 48 ویں اوور میں آصف علی نے وہاب ریاض کی گیند پر ووکس کا کیچ ڈراپ کر دیا

  10. محمد عامر کا مہنگا اوور

    انگلینڈ نے اننگز کے 47ویں اوور میں 15 رنز بنائے ہیں جن میں کرس ووکس اور معین علی کے دو چوکے بھی شامل ہیں۔

  11. حسن علی کا عمدہ اوور، صرف پانچ رنز دیے

    انگلینڈ 296/6

    انگلش اننگز کے 46 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور بقیہ چار اوورز میں اسے 52 رنز درکار ہیں۔ بڑھتا ہوا رن ریٹ انگلش بلے بازوں کے اعصاب پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

    Cricket World Cup 2019
  12. بریکنگبٹلر سنچری کے فوراً بعد آؤٹ

    انگلینڈ 291/6

    پاکستان کو جس وکٹ کا انتظار تھا وہ محمد عامر نے اسے دلوا دی ہے۔ انھوں نے سنچری بنانے والے جاس بٹلر کو 103 کے سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ہے۔

    cricket world cup 2019
  13. بٹلر کی شاندار سنچری

    انگلینڈ 285/5

    انگلینڈ کے جوس بٹلر نے پاکستان کے خلاف 75 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی ہے۔یہ اس ورلڈ کپ میں دوسری سنچری ہے جو پاکستان کے خلاف بنی ہے۔

    یہ بٹلر کے کریئر کی نویں اور پاکستان کے خلاف تیسری سنچری ہے۔ یہ انگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری بھی ہے۔

    cricket world cup 2019
  14. یہ باؤنڈریاں کہاں غائب ہو گئی ہیں؟

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر گریم سوان نے اپنے کھلاڈیوں کے محتاط انداز میں بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ باؤنڈریاں کہاں غائب ہوگئی ہیں؟

  15. بریکنگمعین کو چانس،میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گیا: گریم سوان

    پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کی سٹمپنگ میں ناکامی کے بعد انگلیڈ کے سابق کرکٹر گریم سوان نے تبصرہ کیا ہے کہ ’یہاں سے میچ اب ہمارے ہاتھوں میں آ گیا ہے۔‘

  16. پاکستان پر دباؤ بڑھتا ہوا، پاکستان کو بٹلر کی وکٹ درکار

    ہر گزرتے اوور کے ساتھ پاکستانی ٹیم پر دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جاس بٹلر کی وکٹ ہی ممکنہ طور پر وہ موڑ ہو سکتا ہے جو پاکستان کو میچ میں واپس لا سکے۔

  17. رمیض راجہ وہاب کی یارکرز کے متمنی

    پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی بولنگ کی حکمت عملی بدلنی ہوگی- ان کے مطابق وہاب ریاض کی یارکرز اس موقع پر کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

  18. بریکنگسرفراز احمد نے سٹمپ مس کر دیا

    پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاداب خان کی گیند پر معین علی کو سٹمپ کرنے کا آسان موقع ضائع کر دیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ غلطی پاکستان کو کتنی بھاری پڑتی ہے۔

  19. بریکنگپاکستان کو روٹ کی وکٹ مل گئی

    انگلینڈ 248/5

    شاداب خان

    شاداب خان نے آخرکار پاکستان کو وہ وکٹ دلوا دی ہے جس کی اسے 15 اوورز سے تلاش تھی۔ ان کی گیند پر محمد حفیظ نے جو روٹ کا کیچ لے کر پاکستان کو بریک تھرو دلوا دیا ہے۔

    روٹ نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی

  20. میچ ہاتھ سے نکلتا ہوا، پاکستان وکٹ کی تلاش میں

    انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے والی ٹیم بننے کی راہ پر ہے۔

    انگلینڈ کو اننگّز کے بقیہ 12 اوورز میں 103 رنز درکار ہیں اور بٹلر اور روٹ کی موجودگی میں یہ ہدف مشکل دکھائی نہیں دے رہا۔

    پاکستانی ٹیم وکٹوں کی تلاش میں ہے کیونکہ اب وکٹ ہی ایک ایسی چیز ہے جو اس صورتحال کو پاکستان کے حق میں موڑ سکتی ہے۔