Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، وقاص علی

time_stated_uk

  1. بریکنگورلڈ کپ 2019 کی پہلی سنچری جو روٹ کے نام

    انگلینڈ 239/4

    انگلینڈ کے جو روٹ ورلڈ کپ 2019 کی پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ سنچری مکمل کی ہے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی 15ویں سنچری ہے

    cricket world cup
  2. بریکنگجو روٹ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور

    انگلینڈ 220/4، جو روٹ 91، بٹلر 66

    یہ جو روٹ کا پاکستان کے خلاف سب دے بڑا سکور ہے۔ اس سے پہلے ان کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور 89 تھا۔

  3. پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر تنقید میں ذاتیات کا عمل دخل کتنا ہے؟

    عبدالرشید شکور

    یہ کوئی انہونی یا حیران کن بات نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم کی ایک خراب کارکردگی پر اس کے خلاف تنقید کا ایک ایسا جارحانہ سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہ اس کی پچھلی تمام اچھائیوں کو یکسر بھلا دیا جاتا ہے۔

  4. بریکنگبٹلر اور روٹ کی سنچری شراکت

    انگلینڈ 219/4

    جاس بٹلر اور جو روٹ کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت مکمل ہو گئی ہے۔ ان دونوں یہ سکور 14 اوورز میں بنایا ہے۔

    cricket world cup 2019
  5. بریکنگبٹلر کا پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ

    جاس بٹلر کے کریئر کو دیکھیں تو پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انھیں یقیناً مزا آتا ہے۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کے خلاف بٹلر نے اب تک 14 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

  6. جو روٹ کا کیچ گرانا مہنگا پڑ رہا ہے

    جو روٹ کا کیچ گرانا پاکستان کے لئے مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔ وہ صرف نو رنز پر کھیل رہے تھے جب محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم نے ان کا کیچ سلپ میں گرا دیا تھا

  7. انگلینڈ کے 200 رنز مکمل

    جو روٹ 84، جاس بٹلر 53

  8. بریکنگبٹلر کی تیزرفتار 50

    انگلینڈ 199/4

    جاس بٹلر نے ایک شاندار چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ سنگِ میل 35 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے عبور کیا۔

    cricket world cup  2019
  9. 30 اوورز کا کھیل مکمل

    انگلینڈ 186/4

    جاس بٹلر اور جو روٹ کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے نو اوورز میں 65 رنز کی شراکت ہو چکی ہے اور پاکستان اس شراکت داری کو توڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

  10. بریکنگبٹلر کے لیے ایک اور چانس

    اگلے ہی اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر بٹلر کی شاٹ فرسٹ سلپ سے ہوتی ہوئی باؤنڈری کے پار چلی گئی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد گیند کی جانب لپکے مگر وہ ان سے کہیں دور تھی۔

  11. بریکنگبٹلر کے خلاف پاکستان کا ریویو ضائع

    انگلینڈ 175/4

    جاس بٹلر کے خلاف پاکستان کا ریویو ضائع گیا ہے۔ شاداب خان کی گیند بال ٹریکنگ میں وکٹوں کے اوپر سے جاتی دکھائی دی اور یوں پاکستان اپنے ریویو سے محروم ہو گیا ہے۔

  12. بریکنگبٹلر اور روٹ کے مابین 50 رنز کی شراکت

    انگلینڈ 172/4

    بٹلر اور روٹ نے 38 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کر کے گرنے والی چار وکٹوں کا دباؤ ختم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

  13. بٹلر کے جارحانہ عزائم

    جاس بٹلر کے کریز پر آتے ہی میچ کا رخ تبدیل ہونے لگا ہے اور انھوں نے 150 رنز کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کرتے ہوئے دباؤ کم کیا ہے۔ بٹلر نے اب تک تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنے عزائم ظاہر

    بٹلر
  14. بریکنگانگلینڈ کے 150 رنز مکمل

    انگلش ٹیم نے 26ویں اوور میں 150 رنز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ کریز پر جاس بٹلر اور جو روٹ موجود ہیں اور ٹیم پر موجود دباؤ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  15. محمد حفیظ کا مہنگا اوور

    انگلینڈ 148/4

    انگلش اننگز کا 25واں اوور پاکستان کے لیے خاصا مہنگا ثابت ہوا ہے اور بٹلر اور روٹ کے ایک ایک چھکے کی بدولت میزبان ٹیم اس اوور میں 15 رنز بنانے میں کامیاب رہی

  16. بٹلر جارحانہ موڈ میں

    جاس بٹلر نے پاکستان کی جانب سے انگلش بلے بازوں پر بنایا جانے والا دباؤ ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ گزشتہ اوور میں چوکے کے بعد انھوں نے 25ویں اوور میں محمد حفیظ کو ایک چھکا بھی لگایا ہے

  17. بٹلر کا چوکا

    انگلینڈ 24 اوورز میں 133/4

    جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور انگلش کیپر جاس بٹلر نے شعیب ملک کو چوکا لگا کر اپنے عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنے کے لیے بٹلر کی وکٹ جلد لینا کلیدی ثابت ہو سکتا ہے۔

  18. بریکنگپاکستانی کی چوتھی کامیابی، سٹوکس پویلین میں واپس

    انگلینڈ 22 اوورز میں 120/4

    جنوبی افریقہ کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے بین سٹوکس پاکستان کے خلاف 13 رنز ہی بنا پائے اور شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

    cricket world cup 2019
  19. جو روٹ کی نصف سنچری

    انگلینڈ 111/3

    جو روٹ نے اپنی نصف سنچری 47 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے۔ اس دوران انھیں ایک موقع اس وقت ملا تھا جب محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم ان کا کیچ تھامنے میں ناکام رہے تھے۔

    cricket world cup 2019
  20. بریکنگانگلینڈ کے 100 رنز مکمل

    انگلینڈ کی ٹیم کے 100 رنز 18ویں اوور میں مکمل ہو گئے ہیں لیکن اس سنگِ میل تک پہنچنے کے لیے اسے جیسن رائے، جانی بیئرسٹو اور اوئن مورگن کی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    cricket world cup