Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، وقاص علی

time_stated_uk

  1. پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان کریز پر

    پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔اکستان کو اپنے اوپنرز سے ایک اچھے آغاز اور بڑی شراکت کی امید ہے۔

    پہلے میچ میں امام الحق تو آغاز میں ہی آؤٹ ہو گئِے تھے جبکہ فخر کی اننگز بھی زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی تھی۔

    فخر زمان
  2. بریکنگچاہتے ہیں کہ ہماری بولنگ میں مزید تیزی آئے

    انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ’پچ بہت بہتر لگ رہی ہے۔ امید ہے کہ آج ہم بہت اچھا کھیلیں گے۔ مارک وڈ کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بولنگ میں تیزی ہو‘۔

    Mark Wood
  3. ’یہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے‘

    ٹاس

    ٹاس ہارنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاہم یہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے۔

    ان کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ میں شارٹ پچ گیندیں کھیلنے میں مشکلات ان کے خیال میں صرف ایک دفعہ کا قصہ ہے۔ ان کے مطابق ’ہم نے پانچ ایک روزہ میچ کھیلے ہیں، شکست ہمارے ذہن میں نہیں ہے۔‘

  4. بریکنگانگلش ٹیم میں ایک تبدیلی

    انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور فاسٹ بولر مارک وڈ کو لیئم پلنکٹ کی جگہ کھلایا ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم جیسن رائے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، اوئن مورگن (کپتان)، بین سٹوکس، جاس بٹلر (وکٹ کیپر)، معین علی، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وڈ پر مشتمل ہے۔

  5. بریکنگپاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف جو ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اس میں پہلے میچ کے مقابلے میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عماد وسیم اور حارث سہیل کی جگہ آصف علی اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان اور وکٹ کیپر)، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

    شعیب ملک
  6. بریکنگانگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستانی کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری مرتبہ ٹاس ہارے ہیں اور انگلش کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے

  7. پاکستانی اور انگلش شائقین کی بڑی تعداد ٹرینٹ برج میں موجود

    ٹرینٹ برج کے میدان کے باہر موجود نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین آئے ہیں لیکن وہ تعداد میں انگلش شائقین کا مقابلہ نہیں کر سکتے

    شائقین
  8. نوٹنگھم میں پاکستانی شائقین کا جوش

    تصاویر: فرقان الٰہی

    پاکستانی شائقین
    پاکستانی شائقین
    پاکستانی شائقین
    پاکستانی شائقین
    پاکستانی شائقین
  9. کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کس کس کو ہرائے گا، کس سے ہارنے کا امکان ہے؟

    کرکٹ

    پاکستان کا میچ ہو اور فتح یاب ہونے والی ٹیم کے بارے میں پیشگوئیاں نہ ہو ممکن ہی نہیں۔ پہلے میچ میں آپ نے کس ٹیم کے جیتنے کی پیشنگوئی کی تھی ویسٹ انڈیز یا پاکستان؟

    آج کی پیشنگوئی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

  10. انگلینڈ کے میدانوں میں پاکستان کرکٹ کی اچھی بری یادیں

    کرکٹ گراؤنڈ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم 2019 کے عالمی کپ کےپہلے مرحلہ کے نو میچ سات مختلف میدانوں پر کھیل رہی ہے۔ ان گراؤنڈز میں ٹرینٹ برج، برسٹل، ٹاؤنٹن، اولڈ ٹریفرڈ، ایجبسٹن، ہیڈنگلے اور لارڈز شامل ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ان میدانوں سے متعارف کرواتے ہیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں نو میچ کھیلے گی۔

    نامہ نگار عبدالرشید شکور کی تحریر پڑھنے کے لیے کلک کریں

  11. پہلے میچ میں تین وکٹیں اور عامر کا اعتماد

    محمد عامر

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے لیے اگر کوئی خوش کن بات تھی تو وہ محمد عامر کی فارم میں واپسی تھی۔ محمد عامر نے اس میچ میں تین وکٹیں لیں اور یہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلا موقع تھا کہ عامر اننگز میں تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

    اٹھارہ اپریل کو جب ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا تھا تو اس ٹیم میں محمد عامر شامل نہیں تھے البتہ انہیں ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیاگیا تھا اور کہا گیا تھا کہ سیریز میں ان کی کارکردگی دیکھ کر انھیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیمار ہو گئے اور ایک میچ بھی نہ کھیل سکے تاہم سیریز میں ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھتے ہوئے انھیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

    یہ محمد عامر کا پہلا ورلڈ کپ ہے اور پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل ہونے سے انھیں وہ اعتماد ملا جس کی انھیں کئی ماہ سے تلاش تھی۔

  12. اب ڈریسنگ روم میں تقریر کون کرے گا؟

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بیشتر پاکستانی کھلاڑی شارٹ پچ گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی کوچنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ اس ناکامی کے بعد ایسی گیندیں کھیلنے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد تجزیہ کار سمیع چوہدری کا تحریر کردہ کالم پڑھیے

    سرفراز احمد
  13. پاکستان ہار ماننے والی ٹیم نہیں

    پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہار ماننے والے نہیں اور وہ گر کر اٹھیں گے۔

    Video content

    Video caption: ’ پاکستانی ہار نہیں مانتے، گر کر اٹھتے ہیں‘
  14. پاکستان اور انگلینڈ کا ورلڈّ کپ ریکارڈ

    • ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔
    • دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ان مقابلوں میں نو میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے دونوں نے چار چار میچ جیتے جبکہ ایک بےنتیجہ رہا۔
    • 1992 میں پہلے مرحلے میں بےنتیجہ رہنے والے میچ سے حاصل کردہ پوائنٹ کی بدولت ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا اور فائنل میں اس نے انگلینڈ کو ہی شکست دی تھی۔
  15. پاکستان اور انگلینڈ ناٹنگھم میں مدِمقابل

    • انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ ورلڈ 2019 میں پیر کو میزبان انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ناٹنگھم کے میدان پر مدِمقابل ہیں۔
    • اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا ہے اور اسے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
    • انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے کیا اور اسے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
    • ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک روزہ سیریز میں بھی مدِمقابل آئی تھیں اور انگلینڈ نے یہ سیریز چار صفر سے جیت لی تھی۔