Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر, حسن بلال زیدی اور محمد صہیب

time_stated_uk

  1. پاکستان بمقابلہ سری لنکا: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے میچ پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج کے لیے یہاں کلک کریں

  2. بریکنگمیچ منسوخ، پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

    منسوخ

    برسٹل میں کھیلے جانے والا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    میچ کی منسوخی کا باضابطہ اعلان مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے کیا گیا۔

    اب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

  3. اگر 45 منٹ میں کھیل نہ شروع ہوا تو میچ منسوخ ہو جائے گا

    اگر میچ برسٹل کے مقامی وقت کے مطابق شام کے سوا چار بجے تک شروع نہ ہو سکا تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر پہلی اننگز میں 20 اوور کا کھیل بھی ممکن نہیں ہو تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

  4. برسٹل میں نیلے آسمان کے نظارے

    View more on twitter

    آئی سی سی کی پاکستانی میزبان زینب عباس نے برسٹل کے نیلے آسمان کی تصویر ٹویٹ کی ہے لیکن ساتھ ہی سوال بھی کیا ہے کہ یہ موسم کتنی دیر چلے گا؟

  5. امپائر، مکی آرتھر گراؤنڈ کا معائنہ کرتے ہوئے

    امپائر
    Image caption: آج کے میچ کے امپائر نائجل لانگ (دائیں) اور ایئن گوڈ (بائیں) گراؤنڈ کا معائنہ کرتے ہوئے
    مکی
    Image caption: پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے بھی گراؤنڈ کا جائزہ لیا
  6. ’یہ ایک پوائنٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے‘

    کرکٹ تجزیہ کار لینا معین کا کہنا ہے کہ اگر اس میچ میں پاکستان سری لنکا کو ہرا کر دو پوائنٹ حاصل کر لیتا تو یہ ٹیم کی ورلڈ کپ کیمپین میں بہت اہم ثابت ہو سکتے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر میچ اب شروع ہوتا ہے تو کم اوورز کا پاکستان کو پوری طرح فائدہ اٹھانا ہوگا اور فخر زمان، آصف علی اور امام الحق جیسے جارحانہ بلے بازوں کو بروئےکار لا کر سری لنکا پر پریشر ڈالنا ہوگا۔

    لینا کے مطابق سری لنکا بھی کوئی خاص اچھی فارم میں نہیں ہیں اور اگر آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو پاتا تو شاید یہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا۔

    وہ کہتی ہیں: ’اس صورت میں پاکستان کو یہ میچ ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلنا ہو گا۔‘

  7. امپائرز مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے میدان کا دوبارہ معائنہ کریں گے

    برسٹل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق امپائرز مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے میدان کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    امپائرز
  8. شائقین پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کے باہر جمع، میچ شروع ہونے کا بےتابی سے انتظار

    ڈریسنگ روم
  9. بریکنگامپائرز میدان میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں

    برسٹل میں موجود ہمارے نامہ نگار رشید شکور کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کو خشک کرنے کے لئے گراؤنڈ سٹاف کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

    امپائرز گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ میدان میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    اب سے کچھ دیر پہلے پچ کے دونوں اطراف بچھائے گئے کوورز اتار لیے گئے ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ کو بھی خشک کیا جا رہا ہے۔

    برسٹل
  10. امپائرز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے میدان کا معائنہ کریں گے

    View more on twitter

    برسٹل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے امپائرز میدان کا جائزہ لیں گے۔

  11. بارش تھمنے کے بعد شائقین کی واپسی

    سٹیڈیم

    برسٹل میں بارش تھم گئی ہے اور بی بی سی کے فرقان الٰہی کے مطابق شائقین گراؤنڈ میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔

  12. بارش ہے تو کیا ہوا؟ کمنٹری بکس میں کرکٹ جاری ہے!

    برسٹل میں میچ شروع ہونے کے منتظر کمنٹیٹرز وسیم اکرم، کمارا سنگاکارا اور گریم سمتھ نے زینب عباس کی زیرِ نگرانی اپنا میچ شروع کر لیا ہے۔

    View more on twitter
  13. ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی سنچری

    میچ شروع ہونے کے منتظر شائقین کے لیے تاریخ کے اوراق سے ایک دلچسپ بات۔

    آج سے ٹھیک 45 سال قبل آج ہی کے دن 1975 کے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے اوپنر ڈینِس ایمِس نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی سنچری سکور کی تھی۔

    ان کی 137 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے انڈیا کو 202 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    اس میچ کی انوکھی بات سنیل گواسکر کی انتہائی سست اننگز تھی۔ انڈیا کو 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ درکار تھی لیکن گواسکر نے 174 گیندوں پر 36 رنز کی وہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس کا جواز وہ آج تک نہیں دے سکے۔

    View more on twitter
  14. تیز بارش کے باوجود پاکستانی فینز بدستور گراؤنڈ میں موجود

    فینز

    برسٹل کے میدان کے مختلف سٹینڈز میں شائقین چھتریوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں لیکن میچ شروع ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

    مختصر وقت کے لیے بارش میں تعطل آیا لیکن اب دوبارہ اس میں تیزی آ گئی ہے۔

    میچ کی منسوخی کا فیصلہ ہونے میں ابھی ڈھائی گھنٹے کا وقت باقی ہے۔

  15. سری لنکا کی ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی

    سری لنکا

    اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو پاکستان کی طرح ابتدائی میچ میں بدترین شکست جبکہ دوسرے میچ میں فتح حاصل ہوئی تھی۔

    ابتدائی میچ میں سری لنکن بلے بازوں کو کیوی بولنگ نے سنبھلنے نہ دیا جبکہ دوسرے میچ میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر تے کر تے رہ گئی۔

  16. جمعے کی نماز میں بارش رکنے کی دعا!

    View more on twitter

    برسٹل میں موجود بی بی سی کے فرقان الٰہی کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین نمازِ جمعہ ادا کرنے سٹیڈیم سے باہر جا رہے ہیں اور کئی لوگ بارش تھمنے کی دعائیں بھی کر رہے ہیں!

  17. پاکستان کی ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی

    ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں اسے ایک میں شکست جبکہ دوسرے میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

    ابتدائی میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ویسٹ انڈیز کی پاکستان پر سات وکٹوں سے فتح

    جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

  18. برسٹل کے میدان کے باہر شائقین بارش رکنے کے منتظر

    برسٹل کے باہر شائقین
    برسٹل
    برسٹل
    برسٹل
  19. مونچھیں ہوں تو محمد حفیظ جیسی

    برسٹل میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ہم جانتے ہیں کہ میدان میں موجود شائقین کی طرح آپ بھی بے چینی سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ اب کیا کریں بارش پر تو کسی کا زور نہیں چلتا مگر آپ کو بوریت سے بچانے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں:

    View more on twitter