Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر اور محمد صہیب

time_stated_uk

  1. انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    بی بی سی اردو کی اس میچ کے لیے لائیو کوریج اب اختتام کو پہنچی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر بی بی سی اردو کی تفصیلی کوریج کے لیے کلک کریں

  2. بریکنگشکھر دھون میچ کے بہترین کھلاڑی

    انڈین اوپنر شکھر دھون کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

    دھون نے 109 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور روہت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم کو بہترین آغاز دیا تھا

  3. بریکنگانڈیا کی ورلڈ کپ 2019 میں لگاتار دوسری فتح

    انڈیا نے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    انڈیا کی جانب سے دیے گئے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 316 رنز ہی بنا سکی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی پہلی شکست ہے۔

    چہل
  4. زیمپا بنے بھونیشور کے تیسرے شکار

    ایڈم زیمپا ایک رن بنا کر بھونیشور کی گیند پر رویندرا جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    View more on twitter
  5. آسٹریلیا کو نواں نقصان، سٹارک رن آؤٹ ہو گئے

  6. آسٹریلیا کو آخری اوور میں 41 رنز درکار

    آسٹریلیا 49 اوورز میں 312/8

  7. ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری کیری کے نام

    ایلیکس کیری نے 25 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

    کیری
  8. کمنز آؤٹ، بمرا کی تیسری وکٹ

    آسٹریلیا 47 اوورز میں 300/8

    جسپریت بمرا اس میچ میں مہنگے ثابت ہوئے اور وہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی توقع عالمی نمبر ایک بولر سے کی جا رہی تھی تاہم اس کے باوجود وہ 61 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    بمرا
  9. بریکنگآسٹریلیا کو آخری پانچ اوورز میں 69 رنز درکار

    آسٹریلیا 45 اوورز میں 285/7

    آسٹریلیا کو آخری 30 گیندوں پر 13 رنز فی اوور سے زیادہ کی اوسط سے 69 رنز درکار ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

  10. کولٹر نائل بھی آؤٹ ہو گئے

    نیتھن کولٹر نائل کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کیا، ان کا کیچ کپتان وراٹ کوہلی نے پکڑا۔ انھوں نے صرف چار رنز بنائے۔

  11. کیری کی جارحانہ بیٹنگ

    آسٹریلیا 44 اوورز میں 278/6

    انڈیا کی اننگز میں ہاردک پانڈیا کا مہنگا کیچ چھوڑنے والے وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے آتے ساتھ ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 11 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا لیے۔

  12. میکسویل بھی پویلین لوٹ گئے

    آسٹریلیا 41 اوورز میں 247/6

    41ویں اوور میں چہل نے انڈیا کو ایک اور کامیابی دلوا دی ہے۔ آسٹریلیا کی آخری امید میکسویل بھی 14 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یہ چہل کی میچ میں دوسری وکٹ ہے۔

  13. بریکنگبھونیشور کمار کی ایک اوور میں دو وکٹیں

    آسٹریلیا 40 اوورز میں 238/5

    بھونیشور کمار نے انڈین اننگز کے 40ویں اور اپنے ساتویں اوور میں سمتھ کے بعد سٹائنس کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو دوہری خوشی دی ہے۔

    سٹائنس کوئی رن نہ بنا سکے اور اب آسٹریلیا کے لیے میچ میں واپس آنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

    بھونیشور
  14. بریکنگآسٹریلیا کو آخری دس اوورز میں 115 رنز درکار

    آسٹریلیا 40 اوورز میں 238/5

    آسٹریلوی اننگز کے آخری دس اوورز باقی رہ گئے ہیں جن میں اس کے بلے بازوں کو فتح کے لیے 11 رنز فی اوور کی شرح سے 115 رنز بنانا ہوں گے۔ کریز پر گلین میکسویل موجود ہیں۔

  15. بریکنگسمتھ کے خلاف انڈیا کا کامیاب ریویو

    بھونیشور کمار نے سٹیو سمتھ کو 69 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ وراٹ کوہلی کی ایک اچھی تبدیلی جس کے بعد بھونیشور نے آتے ساتھ ہی ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔

  16. بریکنگبمرا کا مہنگا اوور

    آسٹریلیا 39 اوورز میں 235/3

    آسٹریلیا نے جارحانہ انداز اپناتے لیا اور انڈیا کے بہترین بولر کو بھی نہ چھوڑا۔ اننگز کے 39ویں اوور میں بمرا کو ایک ہی اوور میں تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز پڑ گئے۔

  17. بریکنگمیکسویل کا آتے ہی جارحانہ انداز

    گلین میکسویل نے کریز پر آتے ہی چوکوں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ اپنی پہلی نو گیندوں پر میکسویل نے چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے ہیں

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کو اب بھی میچ جیتنے کے لیے فی اوور تقریباً 10 رنز کی اوسط درکار ہے۔

  18. آسٹریلیا کو میکس ویل سے ان کی روایتی بیٹنگ کی توقع

    آسٹریلیا 38 اوورز میں 222/3

    عثمان خواجہ کی جگہ گلین میکسویل کریز پر آئے ہیں جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔

    ایک ایسے وقت میں جب گیندوں اور مطلوبہ رنز کا فرق بڑھتا جا رہا ہے میکس ویل سے آسٹریلیا کو ایک ایسی ہی اننگز کی امید ہے

    میکسویل
  19. بریکنگعثمان خواجہ بنے بمرا کا شکار

    عثمان خواجہ 39 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد جسپریت بمرا کی پہلی وکٹ بنے ہیں۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا

  20. بریکنگآسٹریلیا کے 200 رنز مکمل

    عثمان خواجہ 42 ، سٹیو سمتھ 55