Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. انڈیا نے اب تک اس ورلڈ کپ میں 3 میچوں میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
  2. انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو ایک روزہ میچوں میں 11000 رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 57 رنز کی ضرورت ہے۔
  3. نیوزی لینڈ نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں چار میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دی جبکہ انڈیا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
  4. 25 مئی کو ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    ہم نے پوری کوشش کی کہ آپ تک اس میچ کی لائیو کوریج پہنچائیں۔ میچ نہ ہو سکا لیکن۔۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر بی بی سی اردو کی تفصیلی کوریج کے لیے کلک کریں

  2. بارش سے متاثر ہونے والی ٹیمیں

    اب تک بارش سے صرف انگلینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان بچے ہوئے ہیں۔

    سری لنکا کے دو میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں سے ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش کے خلاف تھا اور دونوں میچ برسٹل میں کھیلے جانے تھے۔

    ٹرینٹ برج کا میدان
  3. بریکنگمیچ منسوخ کر دیا گیا

    نیوزی لینڈ اور انڈیا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ سے آگے تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہی ہے۔

    ورلڈ کپ کا پوائنٹس ٹیبل
  4. ایک بار پھر پچ کا معائنہ

    ٹرنیٹ برج گراونڈ میں امپائر ایک بار پھر پچ کا معائنہ کر کے واپس پویلین لوٹ گئے ہیں۔ گروانڈ اب بھی گیلا ہے اور پچ پر کور برقرار ہیں۔

    اگر مزید ڈیڑھ گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا اور گروانڈ اس قابل نہ ہو سکا جہاں میچ ہو سکے تو پھر میچ کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ اب تو ٹی ٹوئنٹی میچ کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

    وراٹ کوہلی
  5. آپ کی آواز

    محمد شفیق کی رائے

    محمد شفیق، لاہور:پاکستانی ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جو بولنگ کر رہی ہو تو لگتا ہے بیٹنگ پِچ ہے اور اگر بیٹنگ کر رہی ہو تو لگتا ہے بولنگ پِچ ہے۔

  6. آپ کی آواز

    رانا کاشف اسلم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

    رانا کاشف اسلم، لاہور: انڈیا کے خلاف شاہین کی جگہ شاداب، آصف یا شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم اور اگر کوئی سرپرائز دینا ہو تو حسن کی جگہ حسنین کو کھلانا چاہیے۔

  7. ابھی میچ نہیں ہو رہا تو آئیے محمد عامر کی ہی بات کر لیں

    محمد عامر ورلڈ کپ 2019 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ کیا انڈیا کے خلاف پاکستان کی ساری امیدیں محمد عامر سے وابستہ ہیں؟

    View more on facebook
  8. بریکنگمزید ایک گھٹنہ میچ شروع ہونے کا امکان نہیں

    اب امپائروں نے برطانوی وقت کے مطابق 13:30 بجے پچ کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی کم از کم مزید ایک گھنٹہ میچ شروع ہونے کا امکان نہیں۔ مجکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق دو بجے سے چار بجے کے درمیان مزید بارش کا امکان ہے۔ اب یہ میچ شاید پچاس اووروں کا نہ ہو سکے۔

    انڈین شائقین
  9. انڈیا کا مداح

    کرکٹ کا یہ مداح انڈیا کے ہر میچ کے دوران اپنے مخصوص میک اپ کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہوتا ہے۔ اتنا زیادہ میک کرنے کے لیے اسے کتنا وقت درکار ہوتا گا۔ اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

    تماشائی
    Image caption: تماشائی
  10. تماشائیوں کا انتظار

    ٹرینٹ برج کرکٹ گروانڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچ کے شروع ہونے کے انتظار میں ہے۔ پچ سے کور ہٹائے جا رہے ہیں۔ اگر موسم اچھا رہا تو کچھ دیر میں میچ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تماشائی
  11. ’امام الحق ایسے کیوں کھیلتے ہیں؟‘

    میچ شروع ہونے میں تاخیر ہے تو اس دوران آپ سمیع چوہدری کا یہ کالم پڑھ سکتے ہیں جو انھوں نے پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد لکھا ہے۔۔۔

    ہاں وہ کبھی کبھار اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ وہ بھی ایسے کہ لوگ حیران رہ جائیں۔ اور اس کی پہچان اپ سیٹ کرنا ہی ہو گی۔ کبھی کبھی مخالف ٹیم کو اور اکثر اپنے شائقین کو۔

  12. بریکنگامپائر اب سے 30 منٹ بعد پھر گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے

  13. پوائنٹس ٹیبل پر کون کہاں کھڑا ہے

    گروپ مرحلے میں 45 میں سے 17 میچوں کے بعد کی صورتحال

    ورلڈ کپ 2019 کا پوئنٹس ٹیبل
  14. انڈیا کے نئے ہتھیار

    انڈیا کی ٹیم کی اصل طاقت اس کی عمدہ بیٹنگ لائن اپ میں ہے لیکن حالیہ عرصہ اس کے لیگ سپنروں نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم جب بڑا سکور کر کے مخالف ٹیم کو ہدف حاصل کرنے کی دعوت دیتی ہے اور اس کی کامیابی کا بڑا انحصار مڈل اووروں میں اپنے سپنروں کی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ ابھی تک چاہل اور کلدیپ یادیو نے کپتان کوہلی کو مایوس نہیں کیا ہے۔

    یزویندرا چاہل
  15. نیوزی لینڈ کی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی

    کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین ہیں۔ کین ولیمسن نے رواں ورلڈ کپ کے تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کین ولیمسن نے افغانستان کے خلاف 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ کین ولیمسن اپنے ون ڈے کیریئر میں گیارہ سنچریوں کی مدد سے پانچ ہزار سے زیادہ رنز سکور کر چکے ہیں۔

    kane williamson
  16. شیکھر دھون کیوں نہیں کھیل رہے؟

    ان کو ڈاکٹروں نے کم سے کم تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن کیوں؟ یہاں پڑھیے

    شیکھر دھون
  17. ورلڈ کپ کے کامیاب بولر، لاکی فرگوسن

    نیوزی لینڈ کی اب تک تین فتوحات میں فاسٹ بولر لاکی فرگوسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فرگوسن اب تک ورلڈ کپ میں تین میچوں میں آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں تین، جبکہ افغانستان کے خلاف چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاکی فرگوسن اپنے ون ڈے کیریئر میں 30 میچوں میں 26 کی اوسط سے 54 وکٹیں حاصل کر چکےہیں۔

    فرگوسن
  18. انڈیا کی ممکنہ ٹیم

    شیکھر دھون کے زخمی ہونے کی وجہ سے کے ایل راہل اب روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

    انڈیا کی ممکنہ ٹیم: روہت شرما، کے ایل راہل، وراٹ کوہلی، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، بھویشنور کمار، کلدیپ یادو، یوزویندرا چاہل، چسپریت بمرا۔

    راہول
  19. نمی کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر

    گذشتہ چند روز سے بارش کی وجہ سے میدان کے مختلف حصوں میں نمی ہے جسے خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے امپائرز نے ٹاس میں تاخیر کر دی ہے۔ امپائرز اب سے 30 منٹ میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    میدان سے پانی صاف کیا جا رہا ہے
  20. کانٹے دار مقابلے کی امید

    انڈیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں دو میں سے دو میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ اگر بارش نے اجازت دی تو ایک کانٹے دار مقابلہ ہونے کی امید ہے لیکن ساتھی ہی آپ کو یہ خبر بھی دیتے چلیں کہ بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

    انڈین شائقین