Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: شجاع ملک، محمد صہیب

time_stated_uk

  1. بریکنگسنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کی افغانستان پر 11 رنز سے فاتح

    یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    کرکٹ ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں انڈیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔

    انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے چار جبکہ جسپرت بمرا نے دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور محمد نبی نے بنایا، انھوں نے 52 رنز بنائے۔

    اس سے قبل انڈیا نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں 224 رنز بنائے تھے۔ انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے جبکہ افغانستان کے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بھمرا اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔

    اس میچ کے بعد انڈیا کے 9 پوائنٹس جبکہ افغانستان کے صفر پوائنٹس ہیں۔

    View more on twitter
  2. بریکنگانڈیا کی جیت

    انڈیا نے افغانستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رن سے شکست دے دی ہے۔

  3. بریکنگمحمد شامی کی ورلڈ کپ ہیٹرک

    محمد شامی وہ دوسرے انڈین بولر ہیں جنھوں نے ورلڈ کپ میں ہیٹرک کی ہے۔ اس سے پہلے چیتن شرما ورلڈ کپ ہیٹرک کرنے والے واحد انڈین بولر تھے۔

  4. بریکنگآفتاب عالم پہلی گیند پر آؤٹ، شامی ہیٹرک پر۔۔۔

    آخری اوور کی چوتھی گیند پر محمد شامی نے آفتاب عالم کو ان کی پہلی گیند پر بولڈ کر دیا

    شامی
  5. بریکنگتیسری گیند پر نبی آؤٹ

    محمد نبی نے 55 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور شامی کی گیند پر مڈ آن باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

    View more on twitter
  6. دوسری گیند پر کوئی سکور نہیں

  7. بریکنگآخری اوور کی پہلی بال پر نبی کا چوکا!

  8. بریکنگآخری اوور میں افغانستان کو 16 رنز درکار

  9. بمرا اپنا آخری اوور کروانے لگے ہیں

    بمرا نے اب تک اپنے نو اوورز میں 34 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    View more on twitter
  10. بریکنگافغانستان کو دو اوورز میں 21 رنز درکار

  11. بریکنگمحمد نبی بچ گئے، افغانستان کی امیدیں برقرار!

  12. بریکنگانڈیا کا ناکام ریویو

    شامی کی گیند پر محمد نبی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو، گراؤنڈ امپائر کا فیصلہ آؤٹ تھا مگر یہ فیصلہ بدلنا پڑا

  13. بریکنگافغانستان کو 18 گیندوں پر 24 رنز درکار

    محمد نبی 43 ، اکرام آخیل 4

  14. بریکنگمحمد نبی کا خوبصورت چھکا!

    افغانستان کی اننگز کا پہلا چھکا 47ویں اوور میں لگا ہے۔

    نبی
  15. بریکنگافغانستان کا سکور: 46 اوورز، سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز

    محمد نبی 30، اکرام آخیل 7

    افغانستان کو جیتنے کے لیے 24 گیندوں پر 32 رنز درکار ہیں۔

  16. بریکنگراشد خان آؤٹ

    پچھلی گیند پر چوکا مارنے والے راشد خان کو چہل نے بولڈ کر دیا ہے۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے۔

    کرکٹ
  17. میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

    افغانستان کو 30 گیندوں پر 40 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ راشد خان نے 10 جبکہ میمد نبی 35 رنز بنائے ہیں۔

  18. بریکنگریورس سوئیپ پر راشد خان کا چوکا

  19. بریکنگافغانستان کا تین اوورز میں پہلا چوکا

    افغانستان نے پچھلے تین اوورز میں کوئی چوکا نہیں مارا تھا لیکن محمد نبی نے محمد شامی کی گیند پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مڈ آف باؤنڈری پر چوکا دے مارا۔

    کرکٹ