Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. بریکنگبابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت، سیمی فائنل کی امیدیں روشن

    یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    کرکٹ
  2. پوائنٹس ٹیبل کی تازہ پوزیشن

    پاکستان چھٹے نمبر پر

    اپنا ساتواں میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے اب سات پوائنٹس ہو گئے ہیں لیکن انھیں سیمی فائنل میں جیتنے کے لیے نہ صرف اپنے دونوں میچوں میں لازمی طور پر جیت حاصل کرنے ہے بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی امید کرنی ہے کہ انگلینڈ کے ٹیم نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے ایک میچ میں ہار جائے۔ کل انڈیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہونا ہے اور اس میچ میں جیت کے ساتھ ان کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

    کرکٹ
  3. ٹیم کی ساری توجہ اگلے مچیوں پر ہے: کپتان سرفراز احمد

    میچ کے اختتام کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ بولرز کے لیے سازگار تھی اور بلے بازوں کے لیے زندگی آسان نہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ اپنے مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے کم بیک سے ٹیم کو امید ملی تھی لیکن اس کے بعد بابر اور حارث نے میچ ان کے ہاتھ سے لے لیا۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کے میچوں میں فیلڈنگ اچھی نہ تھی لیکن کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں بہتر کھیلیں۔

    بولرز کو کافی سراہنے کے علاوہ سرفراز احمد نے خاص طور پر بابر اعظم کی تعریف کی اور کہا کہ حارث سہیل کے ساتھ انھوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور اب ٹیم کی ساری توجہ اگلے مچیوں پر ہے۔

    cricket
  4. ’یہ میری بہترین اننگز ہے‘

    بابر اعظم نے اپنے اعزاز لینے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بہترین اننگز تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وکٹ مشکل تھی اور گیند سپن کر رہی تھی لیکن کوشش تھی کہ پورا کھیلنا ہے اور سو فیصد دینا ہے۔ انھوں نے اپنے پلان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ فرگوسن کو وکٹ نہ دیں اور سانٹنر آئے تو کوشش ہے کہ اسے بھی روک لیں۔

    cricket
  5. بابر اعظم ناقابل شکست سنچری کے ساتھ مین آف دا میچ قرار

    ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی سنچری

    پاکستان کے بابر اعظم کو شاندار سنچری کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ انھوں نے 127 گیندوں پر 101 رنز بنائے جس میں 11 زبردست چوکے شامل تھے۔

    کرکٹ
  6. پاکستان کی شاندار فتح، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار

    پاکستان نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے اور اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار رکھیں ہیں۔

    کرکٹ
  7. پاکستان کو جیت کے لیے چھ گیندوں پر ایک رنز کی ضرورت

  8. حارث سہیل رن آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے دو رنز درکار

    بابر اعظم کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد حارث سہیل 68 رنز کرنے کے بعد گپٹل کی فیلڈنگ سے رن آؤٹ ہو گئے۔

    cricket
  9. پاکستان کو جیت کے لیے مزید چار رنز کی ضرورت

  10. بابر اعظم کی سنچری مکمل، گرؤانڈ بابر بابر نعروں سے گونج اٹھا

    پاکستان کو جیت کے لیےمزید 7 رنزکی ضرورت

    babar
  11. بابراعظم اور حارث سہیل کی 101 کی پارٹنرشپ

  12. حارث سہیل کی نصف سنچری مکمل، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 31 رنز کی ضرورت

  13. پاکستان کے 200 رنز مکمل، جیت کے لیے 38 رنز کی ضرورت

  14. چالیس اووروں کا کھیل مکمل

    پاکستان: 40 اووروں میں 183/4

    پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے دس اووروں میں 55 رنز کی ضرورت ہے۔

  15. پاکستان کو جیت کے لیے 66 گیندوں پر 57 رنز کی ضرورت

    پاکستان: 39 اووروں میں 179/2

    پاکستان کو جیت کے لیے مزید 57 رنز کی ضرورت ہے ۔ حارث سہیل اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ میں ستر رنز بن چکے ہیں۔ بابر اعظم 76 اور حارث سہیل 40 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

  16. پاکستان کو جیت کے لیے 77 گیندوں پر 73 رنز کی ضرورت

  17. پاکستان کے 150 رنز مکمل

    پاکستان: 36 اووروں میں150/3

    پاکستان نے چھتیس اووروں میں تین وکٹوں کےنقصان پر 154 بنائے ہیں۔ بابر اعظم اور حارث سہیل کی شراکت میں52 رنز بن چکے ہیں۔

  18. ’بس وکٹیں نہ گنوائیں‘

    رمیز راجہ، سابق پاکستانی کپتان

    اگر آپ کو کچھ ڈاٹ بال بھی کھیلنا پڑیں تو کوئی بات نہیں۔ اس مرحلے پر بس وکٹیں نہ گنوائیں۔

  19. پانی کا وقفہ

    پاکستان: 33 اووروں میں 133/3

    پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے سترہ اووروں میں مزید 99 رنز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

  20. پاکستانی اننگز کا پہلا چھکا

    پاکستان: 30 اووروں میں 128/3

    حارث سہیل نے آف سپنر مچل سینٹنر کو پہلا چھکا لگایا ہے۔ سپنروں کی گیندیں ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کی طرح ٹرن ہو رہی ہیں۔