Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. انڈیا جیت کر سیمی فائنل میں

    انڈیا نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انڈیا کی جیت میں جسپریت بمرا نے چار وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ہار کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات برقرار ہیں۔

    بمرا
  2. بنگلہ دیش کی نویں وکٹ گر گئی

  3. سیف الدین کی نصف سنچری، بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 15 گیندوں پر 30 رنز درکار

  4. بنگلہ دیش کو18 گیندوں پر 36 رنز درکار، دو وکٹیں باقی

  5. بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 24 گیندوں پر 43 رنز درکار

    بنگلہ دیش کے بیٹسمین مشکل حالات میں بھی میچ جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیف الدین 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  6. کپتان مشرفی مرتضی بھی آؤٹ

    بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی پانچ گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 34 گیندوں پر 58 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

  7. بنگلہ دیش کے 250 رنز مکمل

    بنگلہ دیشں نے44 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ہیں۔ اسے میچ جیتنے کے لیے 36 گیندوں پر 65 رنز بنانے ہیں۔

  8. ْبنگلہ دیش کا ایک اور نقصان، شبیر رحمان آؤٹ

    بنگلہ دیش نے 43 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 41 گیندوں پر مزید ستر رنز درکار ہیں اور اس کی صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔

  9. محمد شامی کی پٹائی

    بنگلہ دیش: 42 اووروں میں 240/6

    بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے محمد شامی کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور پچھلے دو اووروں میں اس کی گیندوں پر چھ چوکے لگائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 48 گیندوں پر75 رنز درکار ہیں۔

    shami
  10. بنگلہ دیش کو 60 گیندوں پر 90 رنز درکار

    بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے آخری دس اووروں میں 90 رنز درکار ہیں۔ بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ شبیر رحمان 30 اور سیف الدین 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  11. بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی فائٹ بیک

    بنگلہ دیش کے بیٹسمین انڈین بولروں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ تیرہ گیندوں پر بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے 32 رنز بنا ڈالے ہیں۔ شبیر رحمن اور سیف الدین جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    شبیر رحمان
  12. بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 67 گیندوں پر 100 رنز درکار

    بنگلہ دیشی بلے بازوں نے محمد شامی کے ایک اوور میں چار چوکوں کی مدد سے سترہ رنز سکور کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 67 گیندوں پر مزید 100 رنز درکار ہیں۔

  13. بنگلہ دیش کی امید ٹوٹنے لگیں

    بنگلہ دیش: 34 اووروں میں 179/6

    بنگلہ دیش کی آخری امید شکیب الحسن 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 34 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ہیں۔

    شکیب الحسن
  14. بنگلہ دیش کی امیدوں پر پانی پڑ گیا، شکیب الحسن آؤٹ

  15. بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 100 گیندوں پر 137 رنز درکار

  16. بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ گر گئی، مصدق حسین آؤٹ

    بنگلہ دیش نے 32 اووروں میں 173رنز بنائے ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں گر چکی ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن 65 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے 106 گیندوں پر 142 رنز درکار ہیں۔

  17. بنگلہ دیش کا چوتھا نقصان، لٹن داس آؤٹ

    بنگلہ دیش نے 29 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 162 رنزبنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے مزید 153 کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش کی ساری امیدیں شکیب الحسن سے وابستہ ہو گئی ہیں جو نصف سنچری سکور کر کے کھیل رہے ہیں۔

    لٹن داس
  18. شکیب الحسن کی ایک اور نصف سنچری

    بنگلہ دیش: 29 اووروں میں 150/3

    بنگلہ دیش نے اٹھائیس اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن نصف سنچری بنا کر کھیل رہے ہیں۔ لٹن داس نے 15 رنز بنا رکھے ہیں۔

    شکیب
  19. بنگلہ دیش کی امیدیں برقرار

    بنگلہ دیش: 26 اووروں میں133/3

    بنگلہ دیش نے 26 اوووں کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن 43 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ لٹن داس 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنےکے لیے ساڑھے سات رنز کی اوسط سے مزید 178 رنز درکار ہیں۔

  20. انڈیا کی تیسری کامیابی، مشفیق الرحمن آؤٹ

    بنگلہ دیش: 23 اووروں میں121/3

    بنگلہ دیشں نے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسری وکٹ گنوا دی ہے۔ آؤٹ ہونے کھلاڑی مشفیق الرحمن تھے جو چاہل کی گیند پر سویپ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لیے لٹن داس میدان میں اترے ہیں۔

    chahal