Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: راجہ وقاص علی اور محمد صہیب

time_stated_uk

  1. بی بی سی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا

    انڈیا کی فتح کے ساتھ ہی بی بی سی کا لائیو پیج اپنے اختتام کو پہنچا۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی مکمل تفصیل پڑھنے کے لیے بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیے پر کلک کریں

  2. بریکنگمیچ کا بہترین کھلاڑی

    انڈین بلے باز روہت شرما کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شرما نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

    رواں ورلڈ کپ میں یہ روہت شرما کی پانچویں سنچری تھی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019
  3. بریکنگامپائر ایئن گولڈ کا بھی آخری میچ!

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر ایئن گولڈ آج ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

    ایئن گولڈ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بھی تھے اور وہ ’گنر‘ کے نک نیم سے جانے جاتے تھے۔

    انھوں نے اپنے امپائرنگ کریئر کا آغاز 13 سال قبل سری لنکا اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا۔ گولڈ نے اپنے کامیاب کیریئر میں 140 ایک روزہ میچوں کے علاوہ 74 ٹیسٹ میچوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیے۔

    گولڈ
  4. بریکنگانڈیا کی سری لنکا پر سات وکٹوں سے فتح!

    انڈیا نے سری لنکا پر سات وکٹوں سے فتح حاصل کر کے اس ورلڈ کپ میں اپنی آٹھویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے بلے باز ایک بڑا ہدف جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن اس کے برعکس پہلے 15 اوورز میں ہی سری لنکا کے چار بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

    پھر سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے شاندار سنچری بنا کر سری لنکا کو اچھے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔

    یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

    جواب میں انڈین اوپنرز نے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے 189 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی جس میں روہت شرما کے شاندار 103 رنز بھی شامل تھے۔

    لوکیش راہل نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری بنا کر انڈیا کو شکھر دھون کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    انڈیا نے یہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انڈیا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کس ٹیم سے ہوتا ہے، اس کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے نتیجے سے ہو گا۔

    مداح
  5. بریکنگالوداعی میچ میں لستھ مالنگا کی ایک وکٹ

    سری لنکا کی جانب سے آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے لستھ مالنگا نے اپنے 10 اوورز میں 82 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019
  6. بریکنگانڈیا کا سکور: 42 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز

    ہاردک پانڈیا 0 ، وراٹ کوہلی 30

  7. بریکنگانڈّیا کو تیسرا نقصان

    انڈیا کو یکے بعد دیگرے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پہلے لوکیش راہل 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر پنت چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

  8. بریکنگلوکیش راہل آؤٹ

    انڈیا کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز لوکیش راہل آؤٹ تھے۔ انھوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    راہل
  9. بریکنگانڈیا کا سکور: 40 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 234 رنز

    لوکیش راہل 102 ، وراٹ کوہلی 24

  10. بریکنگروہت شرما کے بعد لوکیش راہل کی بھی سنچری!

    روہت شرما کے بعد کوکیش راہل نے بھی اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019
  11. بریکنگانڈیا کا سکور: 30 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 189 رنز

    لوکیش راہل 90 ، وراٹ کوہلی 8

  12. بریکنگجنوبی افریقہ کا آُسٹریلیا کو 326 رنز کا ہدف

    جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسی کے 100 اور راسی وان ڈر ڈوسن کے 95 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنائے۔

    کیا آسٹیریلیا اس ہدف کا تعاقب کر پائے گا؟

    View more on twitter
  13. بریکنگانڈیا کے 200 رنز مکمل

    انڈیا نے 33 ویں اوور میں 200 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اب تک کی اننگز میں 24 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

  14. بریکنگوراٹ کی آتے ہی خوبصورت ڈرائیو!

    کور اور مڈ آف کے بیچ میں سے خوبصورت ڈرائیو سے وراٹ کوہلی نے اپنا اکاؤنٹ کھولا اور مداح اش اش کر دیے۔

    کوہلی
  15. بریکنگاور روہت شرما آؤٹ ہو گئے

    روہت شرما ایک مرتبہ پھر سنچری بناتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کو بالاخر پہلی وکٹ مل گئی۔ روہت کو رجیتھا نے 103 رنز پر آؤٹ کیا۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019
  16. بریکنگانڈیا کا سکور: 30 اوورز، بغیر کسی نقصان کے 189 رنز

    لوکیش راہل 81 ، روہت شرما 103

  17. بریکنگدنیا ’ہٹ مین‘ کو روکنے میں ناکام!

    روہت کی ایک اور سنچری مکمل!

    انڈیا بلے باز روہت شرما نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔

    یہ رواں ورلڈ کپ میں روہت شرما کی پانچویں جبکہ ایک روزہ میچوں میں 27 ویں سنچری ہے۔ اس ورلڈ کپ کو اگر روہت شرما کا ورلڈ کپ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

    یہ ایک ورلڈ کپ میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

    روہت
  18. بریکنگانڈیا کی نصف اننگز مکمل!

    لوکیش راہل 68 ، روہت شرما 81

    انڈیا نے اپنی نصف اننگز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے اب تک 152 رنز بنائے ہیں۔

    روہت شرما اور لوکیش راہل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا ہے۔

  19. بریکنگانڈیا کا سکور: 23 اوورز، بغیر کسی نقصان کے 137رنز

    لوکیش راہل 60 ، روہت شرما 75