Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. لائیو پیج کی کوریج ختم لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج جاری!

    اب یہ پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا

    یہ پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری رہے گی۔

    کل گروپ 2 کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور نمیبیا مدِ مقابل ہوں گے۔ جبکہ دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہو گا۔

  2. بریکنگاسالانکا پلیئر آف دا میچ قرار!

    اسالانکا

    41 گیندوں پر 68 رنز بنانے پر اسالانکا پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

  3. پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال: گروپ 1 میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی لڑائی

    ponits

    گروپ 1 میں میں ابھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس کے لیے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔

    جنوبی افریقہ کا آخری میچ انگلینڈ سے ہے جبکہ آسٹریلیا کا آخری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔ اس لیے فی الحال آج کی آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح کےبعد آسٹریلیا کے امکانات روشن ہیں۔

  4. بریکنگویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، سری لنکا سے 20 رنز سے شکست

    srilanka

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں آج سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے اور یوں سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد اب ویسٹ انڈیز بھی گروپ 1 میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

  5. ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 34 رنز درکار!

    شیمورن ہیٹمائر نے اب تک تن تنہا ہی ویسٹ انڈیز کو ہدف کے قریب پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن بظاہر اب یہ ٹوٹل ان کے لیے بھی بہت زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔

  6. بریکنگہیٹمائر کی نصف سنچری مکمل

    heti

    شیمرون ہیٹمائر کی نصف سنچری مکمل ہو چکی ہے۔ انھوں نے ہیٹمائر کے ساتھ مل کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

  7. ویسٹ انڈیز شکست کے قریب!

    ویسٹ انڈیز کا سکور: 17 اوورز میں 131/8

    polard

    اب یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر شکست کا سامنا ہے۔ انھیں آخری چار اوورز میں 16 رنز سے زیادہ کی اوسط درکار ہے جبکہ اس کے آٹھ آؤٹ ہو چکےہیں۔

  8. بریکنگجیسن ہولڈر بھی آؤٹ! ویسٹ انڈیز کے سات کھلاڑی پویلین میں

    sri

    بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے باعث جیسن ہولڈر نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے اور مڈوکٹ پر کیچ دے بیٹھے۔

  9. ہیٹمائر کے لگاتار تین چوکے، ویسٹ انڈیز کو 13 رنز کی اوسط درکار

    ویسٹ انڈیز کا سکور: 15 اوورز میں 110/6

    ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹمائر اب بھی ہدف کے تعاقب کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن فی الحال سری لنکن بولرز ان پر حاوی ہیں۔ انھوں نے تین چوکے تو لگائے ہیں لیکن آخری دو گیندوں پر بولر نے یہ یقینی بنایا کہ یہ اوور زیادہ مہنگا نہ ہو جائے۔

  10. بریکنگآندرے رسل بھی آؤٹ! کرونارتنے کی دوسری وکٹ

    آندرے رسل جو اس اوور میں بیٹنگ میں کچھ خاص کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں نے آج بھی صرف دو رنز ہی بنا سکے۔

  11. بریکنگنکولس پورن آؤٹ! ویسٹ انڈیز کو 12 رنز کی اوسط درکار

    ویسٹ انڈیز کا سکور: 13 اوورز میں 94/5

    nkvl

    نکولس پورن بھی پویلین لوٹ چکے ہیں اور اب ویسٹ انڈیز کو 12 رنز سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنانے ہیں۔

    پورن کو چمیرا نے آؤٹ کیا۔ وہ لانگ آن کے اوپر سے چھکا مارنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن اس کوشش میں کیچ ہو گئے۔

  12. دس اوورز ویسٹ انڈیز کا سکور 72/3، 60 گیندوں پر 118 رنز درکار

    ہر گزرتے اوور کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے لیے اس ٹوٹل کا تعاقب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

  13. سری لنکا کے بولرز کی اچھی بولنگ، ویسٹ انڈیز دباؤ میں

    ویسٹ انڈیز کا سکور: نو اوورز میں 63/3

    گذشتہ تین اوورز میں ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر صرف 10 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر ہیٹمائر اور پورن موجود ہیں جنھیں ویسٹ انڈیز کا مستقبل کہا جاتا ہے۔

  14. پاور پلے سری لنکا کے نام، لیکن ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹنگ بھی جاری

    srilanka

    پاور پلے میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو پویلین پہنچا دیا ہے لیکن اس دوران نکولس پورن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اب بھی ویسٹ انڈیز میچ میں موجود ہے۔

  15. بریکنگراسٹن چیز آؤٹ، راجاپکسے کا بہترین کیچ!

    ویسٹ انڈیز: چھ اوورز کے اختتام پر 53/3

    sri lanka

    راسٹن چیز کی شاٹ میں شاید صرف یہی خامی تھی کہ وہ مڈوکٹ کے فیلڈر سے بہت زیادہ دور نہیں تھی۔ مڈوکٹ پر کھڑے راجا پکسے نے لپک کر یہ خوبصورت کیچ پکڑا اور چیز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  16. دو وکٹیں گرنے کے باوجود ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

    ویسٹ انڈیز کا سکور: پانچ اوورز میں 43/2

    ویسٹ انڈیز نے اپنے اوپنرز کھونے کے باوجود مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور نکولس پورن بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    pooran
  17. ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کا جارحانہ انداز، اوور میں دو چوکے، ایک چھکا

    ویسٹ انڈیز کا سکور: چار اوورز میں 34/2

    ویسٹ انڈیز کے نکولس پورس جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں اور انھوں نے بنورا فرنینڈو کے اس اوور میں 15 رنز بنا لیے ہیں۔