Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. • ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
  2. • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد صدر براک اوباما نے اقتدار منتقل کر دیا۔
  3. • اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے واشنگٹن میں ریلیاں اور مظاہرے متوقع ہیں۔

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

پوپ کا ٹرمپ کو مشورہ

پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے کے بعد مشورہ دیا ہے کہ وہ غریبوں کا خیال رکھیں اور اخلاقی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔

انھوں نے لکھا: (میری دعا ہے کہ) ’آپ کی قیادت میں امریکہ غریبوں، محتاجوں اور مدد کے طالب افراد کے لیے تشویش کے لیے جانا جائے۔‘

فروری 2016 میں ٹرمپ نے پوپ کو ’شرمناک‘ قرار دیا تھا۔ وہ پوپ کی اس تنقید کا جواب دے رہے تھے جس میں پوپ نے کہا تھا کہ دیواریں بنانا ’غیرمسیحی‘ قدم ہے۔

Pope Francis
Getty Images

95 مظاہرین گرفتار، دو پولیس اہلکار زخمی

واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک تقریباۙ 95 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں ’غیر جان لیوا چوٹیں‘ آئی ہیں۔

ان اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نائجیریا میں ٹرمپ کے حمایتی جلوس میں ’ہلاکتیں‘

پولیس نے نائجیریا میں ٹرمپ کی حمایت میں نکالے جانے والے ایک جلوس میں آنسو گیس پھینکی ہے۔

ایک علیحدگی پسند تنظیم کے مطابق اس واقعے میں 11 افراد مارے گئے ہیں تاہم پولیس نے ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔

یہ جلوس جنوبی ریورز ریاست میں ان مظاہرین نے نکالا تھا جو چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ان کے الگ ملک کی حمایت کریں۔

Nigeria rally
Nwokoleme Samuel

اوباما کا جہادیوں کو الوداع

عہدۂ صدارت چھوڑنے سے قبل سابق امریکی صدر اوباما نے انسدادِ دہشت گردی کی دو بڑی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری شروع ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے ایک بی 52 بمبار نے شام میں القاعدہ کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کر کے ایک سو سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا۔

ایک دفاعی عہدے دار نے مارے جانے والوں کو ’مرکزی‘ ارکان قرار دیا جو پچھلے سال وہاں اپنے قدم جمانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

اس سے قبل پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق بی 2 سٹیلتھ بمبار طیاروں اور ڈرونز نے لیبیا میں دو فوجی کیمپوں پر حملہ کر کے 90 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

B-2
Getty Images

ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا

بعض لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اپنی انتخابی حریف ہلیری کلنٹن کا شکریہ ادا نہیں کیا حالانکہ وہ تمام تر اختلافات کے باوجود اپنے خاوند بل کلنٹن کے ساتھ ان کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئی ہیں۔

تاہم واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ لنچ کی تقریب کے موقعے پر کلنٹن کی میز کی طرف چل کر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق انھوں نے کہا: ’یہاں آنے کا شکریہ۔‘

Hillary Clinton
Getty Images
ہلیری کلٹن

ٹرمپ کے پہلے احکامات

ٹرمپ کانگریس میں اپنے اعزاز میں دیے گئے لنچ میں شرکت کر رہے ہیں، لیکن اس سے قبل انھوں نے بطورِ صدر پہلے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ انھوں نے قانون میں چھوٹ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع کے عہدے کے امیدوار جیمز میٹس کو عہدہ سنبھالنے کرنے کی اجازت دی ہے۔

قانون کی تحت سابق فوجیوں کے لیے کوئی حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل نوکری چھوڑے ہوئے سات برس کا عرصہ گزرنا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے نام سینیٹ کو بھیج دیے، اور ساتھ ہی انھوں نے حب الوطنی کا قومی دن منانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سابق صدر بش سینیئر نے ہسپتال سے تقریب دیکھی

سابق امریکی صدر بش سینیئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی اہلیہ باربرا بش کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن کے ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال سے ٹیلی ویژن پر دیکھی۔ 

92 سالہ بش کو اس ہفتے چکر آنے اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وقت ضائع کیے بغیر چھ ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔   

trump
AP

جو بائیڈن ٹرین کے ذریعے اپنے آبائی گھر روانہ

سابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن ٹرین کے ذریعے اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر روانہ ہوگئے ہیں۔

جو بائیڈن کئی دہائیاں سینیٹر رہے اور وہ دارالحکومت میں رہنے کی بجائے روزانہ ڈی سی کے لیے صبح کے وقت ٹرین کا سفر کرنے کے لیے معروف تھے۔

 یہ سفر دو گھنٹے پر محیط ہے۔ 

Former Vice Pres. Biden and Dr. Jill Biden board Amtrak train to head home to Delaware. abcn.ws/2jwjJ9Y

اوباما کی حلف برداری کی تقریب کی تصویر ٹرمپ کے ٹوئٹر پر

 نیو یارک میگزین کے مدیر کائل بکینن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سرکاری صدارتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئی تصویر لگائی ہے جس میں کیپیٹل ہل کے سامنے لوگ امریکی پرچم لہرا رہے ہیں۔ اصل میں یہ تصویر 2009 میں براک اوباما کی حلف برداری کی تصویر ہے۔ 

کچھ لوگوں نے یہ نوٹ کیا کہ اوباما کی تقریب میں لوگوں کا ہجوم زیادہ تھا جبکہ ٹرمپ کی تقریب میں لوگ کم آئے تھے۔ 

Pretty sure the flag-waving cover photo from Trump's new POTUS account is, uh, a picture from Barack Obama's Inaugu… twitter.com/i/web/status/8…

اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا استعمال

حلف اٹھانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تقریر کی کچھ حصے ٹویٹ کیے ہیں۔ 

January 20th 2017, will be remembered as the day the people became the rulers of this nation again.

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی صحافی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر اوباما انتظامیہ کے پالیسی صفحات پر سے مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

RIP @WhiteHouse climate webpage.

RIP @WhiteHouse climate webpage.

تصویر: ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھاتے ہوئے

ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھا رہے ہیں جبکہ خاتون اول میلانیا اور ان کا بیٹا بیرن ان کے پہلو میں موجود ہیں۔ 

trump
Reuters

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی امریکی خاتون اول کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ملانیا ٹرمپ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔   

trump
twitter

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر براک اوباما اور مشیل اوباما کو ایگزیکٹیو ثن ہیلی کاپٹر تک لے جا رہے ہیں۔ سابق صدر اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے میری لینڈ روانہ ہوں گے۔ 

بریکنگ’بہت اچھا، بہت اچھا‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تقریر کا اختتام ان الفاظ میں کیا: ’یہ الفاظ سنیں۔ آپ کو دوبارہ کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔‘ اور اس کے ساتھ ہی انھوں‌ نے اپنا نعرہ دہرایا ’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔‘

 اس دوران اوباما کو ’بہت اچھا، بہت اچھا‘ کہتے دیکھا گیا۔ 

trump
AFP

’سب سے پہلے امریکہ‘

ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملازمت اور تعلیم کو فروغ دے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیانے طبقے سے ان کے گھر چھینے گئے اور دنیا بھر میں تقسیم کیے گئے۔ ’آج کے بعد سے سب سے پہلے صرف امریکہ ہوگا، صرف امریکہ‘ 

’امریکی خریدیں اور امریکیوں کو ملازمت دیں‘

ٹرمپ کا کہنا تھا وہ اپنے لوگوں کو کام فراہم کریں گے۔ ’ہم صرف دو اصولوں پر چلیں گے۔

’امریکی خریدیں اور امریکیوں کو ملازمت دیں۔‘ 

’شدت پسندی کا خاتمہ‘

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم اسلامی شدت پسندانہ دہشت گردی کے خلاف مہذب دنیا کو متحد کریں گے، جو ارض زمین سے اس کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔‘ 

ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی منتقل

حلف اٹھانے کے ساتھ ہی امریکی صدر کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

trump
BBC

’یہ آپ کا ملک ہے‘

’یہ آپ کا دن ہے، آپ کا جشن ہے، اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ آپ کا ملک ہے۔ ہمارے ملک کے فراموش کر دیے گئے مردوں اور خواتین کو اب مزید فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اب ہر کوئی آپ کو سن رہا ہے۔‘

trump
Reuters

کیا واقعی ایسا تھا؟

چند لمحوں کے لیے مائیک پینس اوباما کے نائب صدر۔۔۔۔ 

For a few minutes, Mike Pence is now Barack Obama's Vice President... #Inauguration

صدر ٹرمپ کی افتتاحی تقریر

 ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ’ہم واشنگٹن ڈی سی سے اقتدار منتقل کر رہے ہیں اور آپ کو لوٹا رہے ہیں، آپ لوگوں کو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن نے ترقی کی لیکن عوام کو اس کا حصہ نہیں ملا‘

trump
Reuters

بریکنگڈونلڈ ٹرمپ صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ 

trump
Reuters

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 

ہمیں نومنتخب صدر ٹرمپ کی تقریر کے متن کے بارے میں تو علم نہیں لیکن ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر 20 منٹ تک جاری رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے رفقا سٹیفن ملر، کونوے، رائنس پریبس اور سٹیون بینن نے اس تقریر میں ان کی مدد کی ہے۔ لیکن ٹرمپ کی ٹیم کا اصرار ہے کہ زیادہ تر تقریر ٹرمپ نے خود لکھی ہے۔ 

trump
AFP

اوباما کی روانگی کے لیے ہیلی کاپٹر

براک اوباما کچھ ہی دیر میں صدر کے عہدے سے سکبدوش ہو کر تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ 

LIVE FROM THE CAPITOL- the helicopter awaits to take @BarackObama to Andrews Air Force base.

LIVE FROM THE CAPITOL- the helicopter awaits to take @BarackObama to Andrews Air Force base.

obama
Getty Images

trump
Getty Images

trump
EPA

trump
AFP

بریکنگسب نگاہیں ٹرمپ پر

ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد ہوئی ہے تاہم انھیں اپنا نام پکارے جانے تک انتظار کرنا ہوگا۔ 

trump
pool

خوش آمدید اور الوداع

براک اوباما نے اپنی قریب بیٹھے ٹرمپ کے خاندان سے مصافحہ کیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ مشیل کے ہمراہ جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

میلانیا ٹرمپ بھی آگئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے اہلیہ میلانیا امریکی فوجی کے ہمراہ پلیٹ فارم تک آئی ہیں۔ وہ اور ان کا بیٹا بیرن فوری طور پر واشنگٹن ڈی سی منتقل نہیں ہوں گے۔ دس سالہ بیٹے کے سکول کا سال ختم ہونے تک انتظار کیا جائے گا۔ 

trump
AFP

ٹرمپ کے بچوں کی آمد

ڈونلڈ ٹرمپ کے بچوں اوانکا ٹرمپ، ٹفنی ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کیپیٹل ہل آمد ہوئی ہے۔

trump
Getty Images

مشیل اوباما کی آمد

مشیل اوباما جو بائیڈن کے ہمراہ پلیٹ فارم تک آئی ہیں۔

 دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو جارج ڈبلیو بش کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔ برنی سینڈرز بھی تقریب میں موجود ہیں۔ 

’کینیڈا میں امریکی شہری محتاط رہیں‘

 کینیڈا کے شہر مونٹریال میں امریکی قونصل خانے نے امریکی شہریوں کو شہر میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران محتاط رہنے کا ’سکیورٹی پیغام‘ جاری کیا ہے۔

 قونصل خانے کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ مظاہرے پرامن رہنے کی توقع لیکن یہ پرتشدد شکل بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ پیغام میں امریکی شہریوں کو مظاہرے کے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 کینیڈا میں جمعے اور سنیچر کو ملک بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہرے منعقد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 

canada
Getty Images

بریکنگبراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی عمارت میں داخل

trump
BBC

’مظاہرین کی توڑ پھوڑ‘

صحافی گڈیون ریسنک کے مطابق مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔ 

Someone wrecked the glass here near Franklin Square

Someone wrecked the glass here near Franklin Square