
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی
دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 16 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ میں ایک دن میں 980 ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ترک فضائیہ کا امداد سے لدا طیارہ جنگی بحران کا کوڈ استعمال کرتا ہوا تیزی سے برطانیہ پہنچ رہا ہے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد کا کہنا ہے انھیں صحتیاب ہونے کے لیے آرام کی ضرورت ہے اور وہ فوراً ڈاؤنگ سٹریٹ واپس نہیں جا سکتے۔ تاہم ان کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اب تھوڑا بہت چل سکتے ہیں۔
لائیو رپورٹنگ
time_stated_uk
انڈیا: ایک ہی سرنج سے 30 بچوں کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی
انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں محکمۂ صحت کے ایک اہلکار کے خلاف تفتیش کی جا رہی ہے جس نے ایک ہی سرنج سے 30 طلبا کو ویکسین لگا دی۔
مزید پڑھیےبرطانوی ڈاکٹروں نے جگر کی پراسرار بیماری کا پتہ چلا لیا جو 35 ممالک میں بچوں کو متاثر کر رہی ہے
مشال رابرٹس
ڈیجٹل ہیلتھ ایڈیٹر
برطانیہ میں ماہرین نے جگر کی پراسرار بیماری کی وجوہات معلوم کر لی ہیں جس سے دنیا کے 35 ممالک میں کم عمر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیےمنکی پوکس: عالمی ادارہ صحت کا نئے وائرس کے پھیلاؤ پر عالمی ایمرجنسی کا اعلان
رابرٹ پلمر
بی بی سی نیوز
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے منکی پوکس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے اور ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیےروس صدر پوتن کو کورونا سے بچانے کے لیے اب بھی لاکھوں ڈالرز کیوں خرچ رہا ہے؟
روسی ریاستی ذرائع سے دستیاب ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تقریباً 54.6 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ اس میں ڈاکٹرز، فلائیٹ کے عملے، پائلٹوں اور کریملن کے عملے کے ارکان ٹیسٹ اور قرنطینہ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیےلوگ دفتر میں یا کام کی جگہ پر پورن کیوں دیکھتے ہیں؟
ماہرین نفسیات سمیت بالغوں کے مواد کے پلیٹ فارمز اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اب یہ زیادہ عام ہو گیا ہے کیونکہ آن لائن پورن مواد تک رسائی آسان اور مقبول ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیےبخار کی جگہ اب گلے میں خراش کووڈ کی ’سب سے عام‘ علامت
مشیل رابرٹس
ڈیجیٹل پیلتھ ایڈیٹر
برطانیہ میں 17 ہزار لوگوں پر مشتمل ایک نئی تحقیق کے مطابق جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، کووڈ سے متاثرہ لوگوں کی علامات میں تبدیلی آئی ہے۔
مزید پڑھیےکورونا: ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے افراد میں اس بیماری کی علامات کس قدر مختلف ہیں؟
آندرے برناتھ
بی بی سی ورلڈ سروس
دو سال کے دوران کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی بخار جیسی سنگین علامات ویکسین کی بدولت ختم ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیےکیا کووڈ کے نئے ویرینٹ اینٹی باڈیز کو دھوکہ دے رہے ہیں؟
محمد وقار بھٹی
صحافی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جلد ہی کورونا ایس او پیز سے متعلق نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیےامریکہ جیسی بڑی معیشت مہنگائی کے ہاتھوں کیسے مجبور ہوئی؟
نٹالی شرمن
بزنس رپورٹر، نیویارک
ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی کے مطابق امریکہ میں قیمتوں میں گزشتہ سال 4.7 فیصد کی سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ہے، جو کہ گروپ آف سیون کی ترقی یافتہ معیشتوں کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تیزی سے ہونے والا اضافہ بنتا ہے۔
مزید پڑھیےپارٹی میں بغاوت کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمان نے بورس جانسن پر اعتماد کے ووٹ کی خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا جہاں 211 ارکان نے ان کے حق میں اور 148 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔ کارروائی کے بعد کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ ’پارلیمانی جماعت کو وزیر اعظم پر اعتماد ہے۔‘
مزید پڑھیےورچوئل عدالت: کیا پاکستان میں عدالتیں لائیو سٹریمنگ کی طرف بڑھ رہی ہیں؟
اعظم خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
کورونا کی وبا سے جہاں دنیا بھر میں مختلف شعبے متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس وبا نے عدلیہ کو بھی اپنے طرز عمل میں تبدیلی پر مجبور کیا ہے اور وہ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورچوئل سماعت عوام کے لیے کس حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟
مزید پڑھیےمنکی پوکس سے متعلق وہ بے بنیاد دعوے جن میں کوئی حقیقت نہیں
ریچل شریر
نامہ نگار برائے ہیلتھ، بی بی سی
یورپ میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس وائرس کے بارے میں مختلف قسم کے مفروضات شیئر کیے جا رہے ہیں اور ایسا ہی کچھ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی ہوا۔
مزید پڑھیےپاکستان میں منکی پوکس کے ’پھیلاؤ کا خدشہ‘: اس مرض کی علامات کیا ہیں اور علاج کیسے ممکن؟
دنیا کے کم از کم 16 ممالک ایسے ہیں جہاں منکی پوکس کے 100 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کو ڈر ہے کہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے لیکن وسیع پیمانے پر آبادی کو درپیش خطرہ کم بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیےجاپان: غلطی سے اکاؤنٹ میں آنے والے لاکھوں ڈالر جوئے میں ہارنے والا شخص نئی مشکل میں
جاپان میں ایک 24 سالہ شخص، جس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے کروڑوں جاپانی ین آ گئے تھے اور ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ انھوں نے رقم جوئے میں ہار دی ہے، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ یہ رقم قسط وار متعلقہ حکام کو واپس کر دیں گے۔
مزید پڑھیےشنگھائی لاک ڈاؤن: چین میں بےروزگاری انتہائی بلند سطح پر
چین میں بےروزگاری کی شرح اپریل میں بڑھ کر 6.1 فیصد ہوگئی، جو فروری 2020 میں کووڈ 19 وبائی مراض کے ابتدائی حصے میں دیکھنے میں آنے والی 6.2 فیصد چوٹی کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
مزید پڑھیےامریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی
امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جو سرکاری طور پر تسلیم کردہ سب سے زیادہ تعداد ہے لیکن کئی دوسرے ملکوں میں عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اموات کی تعداد کہیں زیادہ رہی ہے۔
مزید پڑھیےسری لنکا میں اقتصادی بحران پر احتجاج: پرتشدد مظاہروں میں اضافہ کیوں ہوا؟
عائشہ پیریرا
بی بی سی نیوز، سری لنکا
یہ ملک درآمدات پر بڑی حد تک منحصر ہے تاہم اب یہ خوراک اور ایندھن کی مد میں ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیےپاکستان میں کووڈ سے بتائی گئی تعداد سے آٹھ گنا زائد ہلاکتیں ہوئیں: عالمی ادارہ صحت
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کووڈ کی وجہ سے بتائی گئی تعداد سے آٹھ گنا زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم پاکستان میں وزیر اعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مفروضوں اور اندازوں پر مبنی ہے اور اس میں زمینی حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے’میرے پیروں سے شدید بدبو آتی ہے، لاک ڈاؤن ختم ہو گا تو میں بھی نہا لوں گا‘
سخت لاک ڈاؤن کے دوران چین کے شہر شنگھائی کی ڈھائی کروڑ آبادی کی اکثریت گھروں پر خوراک اور دیگر اشیا پہنچانے والے ڈیلیوری رائڈرز پر مسلسل انحصار کر رہی ہے۔ لیکن یہ نظر نہ آنے والی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ورک فورس سر پر چھت اور تحفظ کی کمی کا شکار ہے۔
مزید پڑھیےپانچ لاکھ یا 50 لاکھ: کیا ہم کبھی یہ جان سکیں گے کہ کووڈ سے کتنے انڈین شہری ہلاک ہوئے؟
سوتک بسواس
بی بی سی نامہ نگار، انڈیا
عالمی ادرہ صحت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں کووڈ 19 سے 47 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ سرکاری ریکارڈ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں تاہم حکومت نے ان اعدادوشمار کو مسترد کیا ہے کیونکہ انڈیا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری طور پر پانچ لاکھ سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے