
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک: مسلمان برادری کو رمضان مبارک اور گھر رہنے پر ان کا شکریہ
دنیا میں 26 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسلام کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ میں بھی عبادت کو روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کی جانب سے 484 ارب ڈالر کے امدادی پیکچ کی منظوری آج متوقع ہے۔
لائیو رپورٹنگ
time_stated_uk
کورونا کی دوسری اور تیسری لہر سے زیادہ متاثر کون: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے
بی بی سی کے انٹرایکٹو نقشے اور چارٹس کی مدد سے جانیے کہ دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد کیا ہے اور کون سے ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیےکورونا وائرس کی ویکسین کب تک بن جائے گی؟
جیمز گلیگہر
بی بی سی نمائندہ صحت و سائنس
کورونا وائرس کے علاج میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے اور کیا اس کا علاج کرنے کے لیے کوئی دوا سامنے آئی ہے۔ ان سب سوالات کا جواب جانیے بی بی سی کے نمائندہ صحت و سائنس کے اس مضمون میں۔
مزید پڑھیےاس صفحے کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بڑھ رہی ہیں۔
بی بی سی کی تازہ ترین کوریج کے لیے یہاں کلک کریں
کورونا وائرس: کووِڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کب تک بن جائے گی؟
اگرچہ دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی ہے جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے۔
مزید پڑھیے: کورونا وائرس: کووِڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کب تک بن جائے گی؟
کورونا نقشہ: دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟ نقشے اور چارٹس کی مدد سے جانیے
دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور جہاں اب چین میں اس کے نئے متاثرین کی تعداد کم ہوئی ہے وہیں امریکہ اس کا نیا مرکز بن چکا ہے۔
درج ذیل نقشے کی مدد سے جانیے کہ دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد کیا ہے اور کون سے ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟ نقشے اور چارٹس کی مدد سے جانیے
کورونا: پاکستان میں گذشتہ 30 دنوں میں 12 ہزار نئے متاثرین کی شناخت، کل تعداد 13318
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا سے 279 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر سے ایک بار پھر سات سو سے زیادہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک سب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔
Catch upبرطانوی وزیر اعظم کی پیر کو کام پر واپسی متوقع، سپین میں یومیہ اموات میں ریکارڈ کمی
کورونا وائرس سے دنیا میں 28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے نائب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث تین ہفتوں تک کام پر نہ جانے کے بعد وزیرِ اعظم اب دفتر میں واپسی کے لیے بے تاب ہیں۔وزیرِ اعظم جانسن ایک ہفتہ ہسپتال میں بشمول تین راتیں انتہائی نگہداشت میں گزارنے کے بعد کل سے ڈاؤننگ سٹریٹ میں کُل وقتی فرائض دوبارہ سنبھالیں گے۔
Catch upبریکنگفرانس میں مزید 516 ہلاکتیں
فرانس کے ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 516 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 21856 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس: ووہان میں ’لاپتہ‘ ہونے والا صحافی دوبارہ منظر عام پر
چینی صحافی جن کو ووہان میں پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا، دو مہینے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ووہان چین کا وہی شہر ہے جو کورونا وائرس کی بیماری کا مرکز تھا۔
مزید پڑھیےاٹلی: 24 گھنٹوں میں 464 ہلاکتیں
اٹلی میں حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 464 رہی۔
نتیجتاً اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 25549 ہو گئی ہے جو کہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 2646 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مصدقہ کیسز کی تعداد 106848 ہو گئی ہے۔
اعداوشمار سے پتہ چلتا انتھائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کی تعداد 2267 ہے اس میں 117 مریضوں کی کمی آئی ہے۔
برطانیہ: اپنا ٹیسٹ کروانے کے لیے بکنگ کروائیے
برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ آج یعنی جمعرات سے اہم کاموں سے منسلک عملے کے مالکان ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے حکومتی ویب سائٹ پر جا کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے کل سے عملے کے اراکین براہ راست بھی بکنگ کروا سکیں گے۔
بحریہ نے اپنا جہاز سمندر میں جانے سے روک دیا
برطانیہ کی رائل نیوی نے ایچ ایم یاس کوئین الزبتھ کو سفر پر جانے سے روک دیا ہے اور اس کا مقصد عملے کے 800 اراکین کا کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کروانا ہے۔
منگل کو جہاز نے سفر کا آغاز کرنا تھا اور اس وقت تک عملے کے کسی بھی رکن کا ٹیسٹ نہیں ہوا تھا لیکن بحری حکام نے تمام لوگوں کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہے اسے دو ہفتوں کے لیے سمندر میں رہنا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو جائے کہ وائرس کا پھیلاؤ نہیں ہوا۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ کے لیے 18000 افراد پر مشتمل عملے کی تیاری
برطانوی سیکریرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ کے لیے 18000 افراد پر مشتمل عملے کی بھرتی کر رہے ہیں۔
میک ہینکوک نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی درخواست کی کہ رواں ہفتے قوت مدافعت کی جانچ کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 25000 افراد اس کے پہلے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ منصوبہ ہے کہ اگلے بارہ ماہ میں اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔
انھوں نے عوام سے درخواست کی کہ اگر آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی خط آئے تو براہ کرم اس پر جتنی جلدی ہو سکے جواب دیجیے۔
برطانوی مسلمانوں کا شکریہ: سیکریٹری ہیلتھ
ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکوک نے برطانوی مسلمانوں کے نام پیغام میں انھیں رمضان کی مبارک دی اور گھر رہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں روزانہ کی افطار کتنی اہم ہے، اجتماعی نماز کتنی اہم ہے اور عید کا تہوار کتنا اہم ہے۔
انھوں نے مسلمانوں سے کہا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی عبادات میں بڑی تبدیلیاں کیں۔
بریکنگبرطانیہ میں ایک روز میں 616 ہلاکتیں
برطانیہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کی شام پانچ بجے تک ملک کے ہسپتالوں میں کورونا کک کل 616 مریض ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اب کل ہلاکتوں کی تعداد 18738 ہو گئی ہے۔
ان اعدادوشمار میں وہ ہلاکتیں شامل نہیں جو کیئر ہومز یا گھروں میں ہوئی ہیں۔
امریکہ: نئے ریلیف پیکج کے لیے ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ آج ہو گی
امریکی ایوان نمائندگان چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے 484 بلین امریکی ڈالر کے ریلیف پیکج کے حوالے سے بحث کریں گے۔
اس پیکج میں چھوٹے کاروباری حضرات کو دیے جانے والے قرض کو دوبارہ شروع کیا جانا اور ہسپتالوں کو اور کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرنے کے لیے اضافی امداد دینے کا معاملہ شامل ہے۔
ایوان نمائندگان کی ووٹنگ گرینج کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے متوقع ہے۔
یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ میں مارچ کے وسط تک بے روزگار افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بڑھ چکی ہے۔
سینیٹر الزبتھ کے بھائی کی کورونا وائرس سے ہلاکت
میساچوسٹس کی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کورونا وائرس کا شکار ہو کر اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔
جمعرات کو انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی کی موت کی خبر دی اور 86 سالہ بھائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے بھائی کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بھی تعریف کی۔
کورونا وائرس کے بعد فضائی سفر ’انتہائی سستا‘
کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد امریکہ میں ہوائی سفر کے ٹکٹس میں 40 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایئر رِسک مینیجمنٹ سبسڈئری سکائیٹرا کا کہنا ہے کہ کہ کرایوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکہ کے سفر سے کے لیے سب سے زیادہ سستے ٹکٹ مل رہے ہیں۔
سکائٹرا کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک امریکہ کے زیر اثر علاقوں میں فضائی سفر کے کرایوں میں 37.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح یورپ اور ایشیا میں بالترتیب ٹکٹوں کی قیمت میں رواں برس 20.7 سے 13 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ گذشتہ ہفتے میں پہلے کی نسبت کچھ بہتر بتائی جاتی ہے۔
یورو2021 کی برینڈنگ 2020 ہی رہے گی
یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے یورو 2020 کی برینڈنگ کو قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ مقابلہ اگلے سال یعنی سنہ 2021 تک معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہت اس اس قومی مقابلے کے حوالے سے بہت سی اشیا کی برینڈنگ اس کے معطل ہونے سے پہلے ہی ہو چکی تھی۔ اور اگر اب اس ایونٹ کا نام بدلہ گیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ سارا مواد جو اب تک سامنے آیا ہے وہ ضائع ہو جائے۔
کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو کیسے تباہ کر رہا ہے؟
اینڈریو واکر
بی بی سی ورلڈ سروس
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں خام مال کی طلب سے لے کر ترسیلاتِ زر تک ہر شعبہ متاثر ہوا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس بحران سے ترقی پذیر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے لیے مسائل کھڑے ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیے