Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا!

    بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے تازہ ترین خبروں اور معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

  2. ویتنام کی برطانوی پائلٹ کی زندگی بچانے کی سر توڑ کوششیں

    vietnam

    ویتنام ملک میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ بیمار مریض کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہا ہے جو ایک برطانوی پائلٹ ہے اور ویتنام کی سرکاری ائیرلائن کے لیے کام کرتا ہے۔

    سرکاری میڈیا ٹوئے ٹری کے مطابق 43 سالہ برطانوی پائلٹ کے صرف دس فیصد پھیپھڑے کام کر رہے ہیں اور وہ گذشتہ 30 دن سے مصنوعی نظام تنفس پر زندہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ملک کا 91واں مریض ہے۔

    یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مارچ کے وسط میں وتینامی شہر ہو چن من کی ایک بار میں وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

    ویتنام کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بچانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی جائے۔

    اس کے لیے ملک میں دس افراد نے رضاکارانہ طور پر آمادگی ظاہر کی ہے جن میں ایک 70 سالہ سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاہم حکومت نے ان کی پھیپھڑے عطیہ کرنے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔

    ملک کے قوانین کے مطابق زندہ افراد کے پھیھڑے عطیہ کرنا غیر قانونی ہے۔

    ویتنام میں اب تک کورونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور اس کوشش سے یہ واضح ہے کہ وہ اس روایت کو تبدیل نہیں ہونے دینا چاہتا۔

    ویتنام نیوز ایجسنی کے مطابق ملک نے اب تک پائلٹ کے علاج کے لیے دو لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے، جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے بہترین ڈاکٹرز پائلٹ کا علاج کر رہے ہیں۔

  3. روس کا شمالی کوریا کو انسانی ہمدردی کے تحت 25 ہزار ٹن گندم کا تحفہ

    Wheat

    روس نے انسانی ہمدردی کے تحت شمالی کوریا کو 25 ہزار ٹن گندم بھیجی ہے۔ یہ بات شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں قائم روسی سفارتخانے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں بتائی ہے۔

    روسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ روس سے شمالی کوریا گندم لے کر پہنچنے والے بحری جہاز کے عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ بحری جہاز سے سامان کو بندرگاہ کے غیر آباد حصے میں اتار کر رکھا گیا ہے۔

    تاس ایجنسی کے مطابق ترجمہ کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں دور سے شمالی کوریا کے بحری جہاز کے قلیوں اور ریل کے مزدوروں کے شاندار کام کو دیکھنے کا موقع ملا۔‘

    ’ہم دیکھ سکتے تھے کہ وہ بحری جہاز سے گندم اتارتے وقت کوشش کر رہے تھے کہ اناج کا ایک دانہ بھی ضائع نہ ہو۔‘

    اپریل میں اقوام متحدہ کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا میں تقریباً ایک کروڑ شہریوں کو خوارک کی قلت کا سامنا ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا میں خوراک کی ترسیل کورونا وائرس کے پھیلنے سے متاثر ہوئی ہے یا نہیں تاہم پیانگ یانگ کا اب بھی کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے کوئی متاثرین نہیں ہیں۔

  4. بریکنگگذشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 44 نئے متاثرین، ایک ہلاک

    Pakistan

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    جس کے بعد شہر میں کل متاثرین کی تعداد 866 جبکہ ہلاکتیں سات تک پہنچ گئی ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں اب تک 100 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

  5. پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئے متاثرین، 33 ہلاکتیں

    Figures

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1430 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 33 مزید افراد اس وبا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس طرح ملک میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 37220 ہو گی ہے جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 803 ہے۔

    ملک کا سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14099 ہے، پنجاب میں 13914، خیبر پختونخوا میں 5423، بلوچستان میں 2310، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 866 تک پہنچ گئی ہے۔

    جبکہ گلگت بلتستان میں 501 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 105 ہے۔

    ملک میں کورونا کے مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 10155 ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کل 13700 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 344450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  6. جرمنی: 101 اموات، 900 سے زیادہ نئے متاثرین

    Germany

    جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں گذشتہ روز 913 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کُل تعداد 173152 ہو گئی ہے۔

    جمعہ کو رابرٹ کاک انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے باعث 101 اموات ہوئیں جن کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 7824 ہوگئی ہے۔

  7. یمن میں ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، کورونا کی وبا کے پھیلنے کا خدشہ

    یمن کے جنوبی شہر ادن میں کورونا وائرس کی علامات سے ملتی جلتی علامات کے ساتھ اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے میں 380 افراد ایسی ہی علامات سے ہلاک ہوئے ہیں۔

    تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اس کچھ درجن سے کہیں زیادہ ہو جو سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہیں۔

    یمن میں صحتِ عامہ کا نظام کئی سالوں کی خانہ جنگی کے بعد تباہ ہو چکا ہے اور یہاں بنیادی سہولیاتِ صحت ملنا بھی مشکل ہے۔

    Yemen
  8. Vial of remdesivir

    وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں مددگار دوا ’ریمڈیسویر‘ کی پاکستان میں تیاری آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی۔

    مزید پڑھیے
    next
  9. بریکنگکورونا وائرس: پناہ گزین کیمپ میں دو رونگیا افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

    rohingya

    بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیپم میں دو رونگیا افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آ گئے ہیں۔

    کاکس بازار میں اس پناہ گزین کیمپ میں کورونا وائرس کے یہ پہلے دو تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

    اس پناہ ازین کیمپ میں تقریباً دس لاکھ افراد رہتے ہیں۔

    حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ تصدیق شدہ متاثرین کا اب علیحدگی میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1900 پناہ گزینوں کو ٹیسٹوں کے لیے علیحدہ کر لیا گیا ہے۔

    کاکس بازار کا یہ پناہ گزین کیمپ مارچ 14 سے لاک ڈاؤن میں ہے۔

  10. پاکستان کی تازہ ترین صورتحال

    corona
  11. برطانوی حکومت کی جانب سے فٹبال کی بحالی زیر غور

    برطانوی حکومت کی جانب سے فٹبال کی بحالی زیر غور

    برطانیہ میں وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ حکومت انگلینڈ میں پروفیشنل فٹبال کے دروازے کھول رہی ہے۔

    انھوں نے جمعرات کو فٹبال ایسوسی ایشن، پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے نمائندوں سے اپنی ملاقات کو ’مثبت‘ قرار دیا اور کہا کہ کھیلوں کی بحالی کے لیے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

    تاہم انھوں نے فٹبال کی باقاعدہ بحالی کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔

    پریمیئر لیگ کے سربراہان کی پیر کو ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں 12 جون سے کھیل کی بحالی کی بات کی گئی تھی۔ فٹبال کے میچ بغیر شائقین کے کرانے پر اتفاق ہوا تھا۔

  12. سماجی فاصلے سے کیا مراد ہے؟

    View more on youtube

    کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عوامی کو ایک دوسری سے کم از کم دو میٹر کا فیصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن سماجی دوری کا مطلب کیا ہے اور لوگوں کو اپنے درمیان کم از کم کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو۔

  13. امریکہ میں انسائڈر ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات، امریکی سینیٹر مستعفی

    انسائڈر ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات، امریکی سینیٹر مستعفی

    امریکہ میں سینیٹر رچرڈ سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایف بی آئی انسائڈر ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

    سینیٹ کی اکثریت کے رہنما سینیٹر مِچ میکونل نے کہا ہے کہ وہ 15 مئی سے اپنے عہدے سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

    رچرڈ پر الزام ہے کہ انھوں نے اندورنی معلومات استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے تاکہ وہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران مالی نقصانات سے بچ سکیں۔

    کانگریس کے اراکین کے لیے یہ غیر قانونی ہے کہ وہ ذاتی فائدے کے لیے عام عوام کے لیے موجود نہ ہونے والی معلومات کا استعمال کریں۔

    اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی نے ان کا فون ضبط کر لیا ہے۔

  14. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بچے سمیت دو افراد میں کورونا کی تشخیص

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق میرپور میں ایک بچے سمیت دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 107 ہوگی ہے۔

    محمد رقیب خان کے مطابق یہ دونوں افراد گزشتہ دنوں ایک سرکاری مقامی ہسپتال کے وائرس کا شکار ہونے والے ایک اہلکار سے متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس خطے میں 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثر ہونے والے افراد کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  15. بریکنگدنیا بھر میں اموات تین لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    دنیا بھر میں اموات تین لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 300,074 ہوچکی ہیں۔

    سب سے زیادہ اموات ان ممالک میں پیش آئی ہیں:

    1. امریکہ 84,985
    2. برطانیہ 33,692
    3. اٹلی 31,368
    4. سپین 27,321
    5. فرانس 27,077
    6. برازیل 13,555
    7. بیلجیئم 8,903
    8. جرمنی 7,868
    9. ایران 6,854
    10. ہالینڈ 5,609
  16. جسٹن ٹروڈو: عالمی وبا ختم ہو بھی گئی تو دنیا بدل جائے گی

    جسٹن ٹروڈو

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ شہریوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خاتمے اور ویکسین کی دریافت کے باوجود دنیا کافی حد تک بدل جائے گی۔

    انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نصیحت کی کہ لوگ اپنے رویوں کو حالات کے مطابق ڈھال لیں۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے جمعرات کو متاثرہ شعبوں کے لیے مراعات کا اعلان کیا اور پارکس کو جزوی طور پر کھولنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

    اس موقع پر انھوں نے کہا: ’ہمیں معلوم ہے کہ یہ گذشتہ برسوں جیسی گرمیاں نہیں ہوں گی۔ یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا سکے لیکن حکومتیں انھیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کر سکتی ہیں۔‘

    ملک میں معمولات زندگی اور کاروبار بحالی کی طرف جا رہے ہیں۔ گرم موسم کی وجہ سے کئی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

    کینیڈا میں اب تک 5337 اموات ہوئی ہیں اور اموات کی شرح 2.5 فیصد ہے۔

  17. اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 35.7 فیصد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

    اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 35.6 فیصد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کورونا کے کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 4,405,688 ہے جبکہ 1,576,318 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اس طرح صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 35.7 فیصد بنتی ہے۔

    مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کچھ یوں ہے:

    1. امریکہ: 243,430
    2. جرمنی: 150,300
    3. سپین: 140,823
    4. اٹلی: 115,288
    5. ترکی: 101,715
    6. ایران: 90,539
    7. چین: 79,252
    8. برازیل: 78,424
    9. فرانس: 58,786
    10. روس: 53,530
  18. دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4,405,019 ہوگئی ہے۔

    امریکہ میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 1,400,500 ہے۔

    دنیا بھر میں اب تک تقریباً تین لاکھ اموات (299,873) ہوئی ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اموات سپین سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ فرانس میں کل 27,425 جبکہ سپین میں 27,321 پیش آئی ہیں۔

  19. کورونا: نئے طرز زندگی سے کیسے نمٹا جائے؟

    کورونا وائرس کی وبا نے ہمارے طرز زندگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور ہر کوئی اس نئے طرز زندگی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کوشش میں مختلف قسم کے مسائل کا سامنا بھی کر رہا ہے۔

    بی بی سی نے چند ایسے لوگوں سے بات کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ اس کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں۔ دیکھیے ہماری اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔

    View more on youtube
  20. پاکستان: بلوچستان میں کورونا کے 71 نئے کیس، مزید تین افراد ہلاک ہو گئے

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 14 مئی کو کورونا کے 599 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 71 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 16621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14311کے نتائج منفی آئے۔

    کورونا وائرس سے اب تک صوبے میں 326 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔