ناروے کی متنازع باڑ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ناروے کی متنازع باڑ

ناروے میں داخلے کے نئے سخت ضابطوں کے بعد سے اِس سال سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کی تعداد میں ڈرامائی کمی آئی ہے۔ لیکن اب ناروے روس کی سرحد کے ساتھ ایک بڑی باڑ نصب کر رہا ہے۔ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے انتہائی شمال میں واقع اِس راستے سے ہزاروں لوگ ناروے آئے تھے۔ پناہ گزینوں کے حقوق کے علمبردار گروہوں نے اِس فیصلے پر تنقید کی ہے جبکہ سرحد کے قریب رہنے والوں کو خدشہ ہے کہ اِس سے روس کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے۔ نامہ نگار 'ہاورڈ جونسن' کی رپورٹ پیش کررہے ہیں کاشف قمر