برلن میں لاری کرسمس بازار میں جا گھسی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برلن میں ٹرک کرسمس بازار میں جا گھسا

برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک کے حملے میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کیے جانے والے شخص نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ برلن پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ وہ اِس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ حراست میں لیا گیا شخص ٹرک کا ڈرائیور تھا۔ مشتبہ شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان سے جرمنی آیا تھا اور اُسے مغربی برلن میں لگی کرسمس مارکیٹ سے دو کلومیٹر کے فاصلہ پر مبینہ طور پر فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے ہیں۔