آخری وقت اشاعت:  پير 19 جولائ 2010 ,‭ 11:58 GMT 16:58 PST

بنگال ٹرین حادثے میں درجنوں ہلاک

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں کے ویربھوم ضلع میں دو ٹرینوں کے ٹکراجانے سے کم از کم ساٹھ مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں بی بی سی کے نامہ نگار امیتابھ بھٹاسالی نے بتایا ہے کہ ابھی تک ساٹھ لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

کوئی اسی سے زیادہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ضلع جھاڑ کھنڈ کے قریب واقع ہے۔ ریلوے نے حادثے کی تفتیش کے احکامات دے دیئے ہیں۔


ریلوے کی مرکزی وزیر ممتا بینرجی جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد حادثے کے اسباب پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی قسم کی تخریبی کارروائی کو مسترد نہیں کیا۔

یہ واقعہ پیرکو صبح ایک بج کر پچپن منٹ پر اس وقت پیش آیا جب بھاگلپور رانچی وناچل ایکسپریس سائنتھیا سٹیشن پر کھڑی تھی اور تبھی پیچھے سے آرہی اتربنگا ایکسپریس اس سے آکر ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں ایک ٹرین کے تین ڈبے بری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور ایک ڈبہ سٹیشن کے اووبرج پر جا ٹکرایا۔

ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں معلوم ہوا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ غلط سگنل دیئے جانے کی وجہہ سے حادثہ ہوسکتا ہے۔

ہندوستان میں ٹرین حادثے عام ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں دو بڑے ٹرین حادثے ہوئے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔