آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 4 ستمبر 2010 ,‭ 17:34 GMT 22:34 PST

کرائسٹ چرچ میں زلزلہ: ہنگامی حالت نافذ

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد وہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ رکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت سات تھی، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔

اس کا مرکز کرائسٹ چرچ سے پچپن کلو میٹر دور زمین کے بارہ کلومیٹر اندر تھا۔

زلزلے سے عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی تین لاکھ چھیاسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہر سال ہزاروں زلزلے آتے ہیں تاہم ان کی شدت معمولی ہوتی ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔