آخری وقت اشاعت:  اتوار 10 اکتوبر 2010 ,‭ 11:49 GMT 16:49 PST

’کیری لوگر رقوم سیلاب کے لیے‘

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

یو ایس ایڈ کے قدرتی آفات کی امداد کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد کی رقم کے کچھ حصے کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر مارک وارڈ نے بی بی سی اردو سروس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثر ہونے والوں علاقوں کے لیے اب تک امریکہ بیالیس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے اور اس رقم میں سلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مسٹر وارڈ نے یہ بھی کہا کہ یہ رقم کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو اگلے پانچ برس کے دوران ملنے والی ساڑھے سات ارب ڈالر کی امداد کے علاوہ ہے۔ تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے مرحلے کے لیے کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی امداد کے کچھ حصے کو استعمال کرنے کے امکان پر امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔