ہالبروک:کئی عشروں پر محیط سفارتی سفر
رچرڈ ہالبروک کا سفارتی سفر
-
رچرڈ ہالبروک ایک تجربہ کار اور معاملہ فہم سفارت کار تھے، انھیں صدر براک اوباما نے جنوری دو ہزار نو میں پاکستان اور افغانستان کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کیا تھا۔
-
ہالبروک نے نمائندہ خصوصی مقرر ہونے کے بعد کئی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کے دورے کیے۔ پاکستان میں بدترین سیلاب کے دوران پر ہالبروک نے ایک موقع پر سیلاب زدگان کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے لیے خود جاکر متاثرین سے ملاقات کی۔
-
افغانستان میں گزشتہ برس صدارتی انتخابات میں بدعنوانیوں کے پس منظر میں ہالبروک نے صدر کرزئی سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اطلاع تھی کہ ہالبروک میٹنگ چھوڑ کر نکل گئے تھے۔
-
صدر اوباما نے کا کہنا ہے کہ رچرڈ ہالبروک امریکی خارجہ پالیسی سے وابستہ ایک قدآور شخصیت اور ان کی پاکستان اور افغانستان سے متعلق ٹیم کے کلیدی رکن تھے۔ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل میک کرسٹل کو افغان پالیسی پر نکتہ چینی کرنے ہر مستعفی ہونا پڑا تھا۔
-
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی حیثیت سے ہالبروک نے 1999 میں ریفرنڈم کے موقع پر مشرقی تیمور کا دورہ کیا۔ انھیں یہاں پناہ گزینوں کو ہراساں کرنے اطلاعات کے پس منظر میں تحقیقات کے لیے بھیجاگیا تھا۔
-
ہالبروک سربیا کے صدر سلوبودان ملاسو وچ کے ساتھ۔ وہ بوسنیا میں امن معاہدے کو ممکن بنانے کی اپنی کوششوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ صدر سلوبودان ملاسو وچ سے اس معاہدے کے نتیجے میں بوسنیائی جنگ بالآخر اختتام پذیرہوئی۔
-
1978 میں جب امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات استوار ہونے شروع ہوئے، اس وقت ہالبروک امریکہ چین تعلقات کے انچارج تھے۔ امریکہ نے بیجنگ کی کمیونسٹ حکومت سے معاملات سدھارنے کی خاطر تائیوان سے اپنے تعلقات توڑ لیے تھے۔
-
رچرڈ ہالبروک کی سفارت کار کی حیثیت سے پہلی تعیناتی ویت نام ہوئی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ویت نام کے شمال میں کمیو نسٹوں اور امریکی حمایت یافتہ جنوب کے درمیان جنگ میں تیزی آنی شروع ہوگئی تھی۔

تصاویر
گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
- 15 اپريل 2018
گلِ لالہ کی بہار، تصاویر میں
- 12 اپريل 2018