آخری وقت اشاعت:  جمعرات 30 دسمبر 2010 ,‭ 15:01 GMT 20:01 PST

اگلا برس کیسا ہوگا

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں روایتی روحانی علاج کے ماہر ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ آئندہ برس کے لیے پیش گوئی کرسکیں۔

ان روحانی معالجین نے ایک خصوصی دعائیہ تقریب بھی منعقد کی جس کے دوران انہوں نے اپنے عقائد کے مطابق خصوصی رسومات کے ذریعے مختلف عالمی رہنماؤں کی روحوں کا تحفظ کیا۔

ان مذہبی رہنماؤں کے مطابق لاطینی امریکہ کے زیادہ تر رہنماؤں کے لیے سن دو ہزار گیارہ سخت ثابت ہوگا جبکہ ان لوگوں کی پیش گوئی کی مطابق امریکی صدر براک اوباما کو آئندہ برس جولائی میں ایک تصادم بھی درپیش رہے گا۔

ان رہنماؤں نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ پر سخت تنقید کی اور انہیں روحانی طور پر سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔

ان مذہبی رہنماؤں کی یہ تقریب ہر برس صرف اور صرف سان کرستوبال کی چھوٹی سی پہاڑی پر ادا کی جاتی ہے جس کو یہ رہنما ایک دیوی قرار دیتے ہیں۔

یہ پہاڑی دارالحکومت کے ریماک نامی علاقے میں صدارتی محل کے عقب میں واقع ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔