آخری وقت اشاعت:  بدھ 24 اگست 2011 ,‭ 19:32 GMT 00:32 PST

بھارت، انگلینڈ کے درمیان میچ کی تصاویر

بھارت، انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ میچ تصاویر میں

  • فائل فوٹو
    انگلینڈ نے اوول میں انڈیا کےخلاف کرکٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جیت کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز چار صفر سے جیت لی اور بھارت کو زبردست شکست سے دو چار کیا۔
  • فائل فوٹو
    اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت پر وہ پوری طرح حاوی رہا۔
  • بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ
    آخری میچ میں انڈیا کی ٹیم نے ایک اننگ کی ہار سے بچنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن وہ اس سے نا بچ سکی
  • بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ
    فالوآن کے بعد بھارت کی طرف سے سچن تیندولکر نے اچھی بلے بازی کی لیکن وہ ایک بار اپنی سونیں سینچری سے محروم رہ گئے اور بھارت میچ بھی ہار گيا
  • بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ
    بھارت کی طرف سے گیند باز امت مشرا نے اچھی بلے بازی کی اور کافی دیر تک کریز پر جمے رہے لیکن سوان نے انہیں بولڈ کر دیا اور اس طرح بھارت میچ ڈرا کرنے میں ناکام رہا۔
  • بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ
    سوان نے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ایسے وقت جب لگ رہا تھا کہ بھارت میچ ڈرا کرکے وہائٹ واش کی ہزیمت سے بچ جائیگا انہوں نے پانچ وکٹیں لیں اور انگلینڈ کو چار صفر سے جیت دلائی۔
  • بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ
    اس ٹیسٹ سیریز میں انڈیا کی شہرہ آفاق بیٹنگ لائن عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور راہول ڈاوڈ کے علاوہ کوئی کھلاڑی سینچری سکور نہ کر سکا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔