اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یمن کی عورتوں کا ’برقعہ جلاؤ‘ احتجاج

یمن کے داراحکومت ثنا میں سینکڑوں خواتین نے حکومت مخالف مظاہروں میں خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاجاً اپنے روایتی نقاب نذرِ آتش کیے ہیں۔ ان خواتین نے پہلے سڑک پر نقابوں کا ڈھیر بنایا اور پھر اس ڈھیر پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف ملک میں کئی ماہ سے جاری احتجاج میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔