اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

باصر کاظمی سے انٹرویو

معروف شاعر ناصر کاظمی کے بیٹے باصر سلطان کاظمی اس وقت برطانیہ کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ باصر کاظمی نے ڈرامے لکھے، شاعری کی اور اردو ادب پر تنقید بھی لکھی ہے۔ پرانی نسل یعنی اپنے والد ناصر کاظمی کی نسل اور اپنی یعنی موجودہ دور کی نسل کے ادب کے تقابلی جائزے کے ذریعے ادب کے نئے رجحانات کی نشاندھی بھی کی ہے۔ ہمارے ساتھی ثقلین امام نے باصر کاظمی سے پوچھا کہ پاکستان میں کمرشل میڈیا کی بہتات کے ہوتے ہوئے سنجیدہ ادب کی کوئی گنجائش ہے؟