اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’قانون سے بالاتر کوئی نہیں‘

گجرات کی ایک خصوصی عدالت نے سن دو ہزار دو کے مذہبی فسادات کے دوران پیش آنے والے سردار پورہ قتل عام کیس میں اکتیس افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ باقی بیالیس ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی کارکن تیستا ستلواد کا کہنا ہے کہ موب وائلنس کے واقعہ میں اکتیس لوگوں کو عمر قید سزا سنایا جانا اپنے آپ میں ایک مثال ہے اور یہ لوگوں کو پیغام پہنچانا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔