اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کابل کی طالبات اب بھی فکرمند

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اِس سکول کوفوری طور پہ تو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن یہاں کی خواتین اساتذہ ابھی تک ماضی کو بُھلا نہیں پائی ہیں۔ اور وہ یہ بات جانتی ہیں کہ طالبان کی واپسی سے یہ سب ختم ہو سکتا ہے کیونکہ کابل شہر میں جس جگہ پہ یہ بچیاں کلاس میں بیٹھی مختلف مضامین سیکھ رہی ہیں وہاں سے کچھ ہی دور طالبان لڑکیوں کے سکول آج بھی تباہ کر رہے ہیں۔