اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پشتو موسیقی کی مقبولیت میں اضافہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پشتو زبان کے موسیقاروں، گلوکاروں، فنکاروں اور موسیقی کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں متعدد سی ڈی کی دکانوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا اور اس فن سے متعلقہ افراد کو یہ شعبہ چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں۔ لیکن اس کے باوجود اس وقت پاکستان میں پشتو موسیقی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اب پنجابی زبان کے گلوکاروں نے پشتو گانے گانا شروع کر دیے ہیں جن میں حدیقہ کیانی اور فریحہ پرویز کے بعد حمیرا ارشد اور نصیبو لال بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پشتو شاعری میں اردو کے الفاظ استعمال ہو رہے ہیں ۔ پشاور سے عزیزاللہ خان کی خصوصی رپورٹ