اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’زیادہ سے زیادہ ویزے دیے جائیں‘

بلوندر سنگھ گیارہ برس سے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی رسومات میں شرکت کے لیے ہرسال پاکستان آتے ہیں۔ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد ان کا آخری پڑاؤ لاہور میں ہوتا ہے۔ بلوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہر سال سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آنا چاہتی ہے اور اگر ویزہ پالیسی کو نرم کر دیا جائے تو زیادہ سے زیادہ سکھ پاکستان آ سکتے ہیں۔ لاہور سے عبادالحق کی رپورٹ