اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’جس نے زیادتی کی اُسی سے شادی پر تیار‘

افغان خاتون گلناز کو جنسی زیادتی کا شکار ہونے کے باوجود جیل جانا پڑا کیونکہ اسے بدکاری کے الزام میں بارہ برس قید کی سزا دے دی گئی تھی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد بھی گلناز کے مستقبل پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا ہے۔گلناز اب اس شخص سے شادی کرنے کے لیے رضامند ہے جس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی بشرطیکہ وہ اس کے خاندان کی عزت کا پاس رکھے۔