اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہی تھی‘

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہری پارلیمینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ پارلیمینٹ یا صوبائی اسمبلیوں کی کسی بھی نشست کے لیے الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے حلفیہ بیان لیں کہ ان کی کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے ساتھی احمد رضا نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بات کی۔