اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پیپلز پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے‘

چار برس پہلے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو اپنے کئی سیاسی کارکنوں کے ہمراہ ایک حملے میں ہلاک ہوئیں۔ ان پر ہونے والے جان لیوا حملے میں پیپلز پارٹی کے کئی جیالے ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔

بی بی سی کی ارم عباسی نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہلِ خانہ پر کیا بیتی اور کیا ان کی وابستگیاں اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں؟