اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے امریکی میرینز

ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے دکھایا گیا ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم دوسری جانب افغان طالبان نے اس ویڈیو کی مذمت کی ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ویڈیو کلپ میں جو منظر دکھایا گیا ہے وہ ان کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس چار افراد داڑھی والے تین مردہ انسانوں پر پیشاب کر رہے ہیں۔ زمین پر پڑے ہوئے تین افراد میں سے ایک خون میں لت پت ہے۔