اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہندو لڑکیوں کی جبراً شادیاں

پاکستان کی ہندو برادری گزشتہ تریسٹھ برس سے مسلسل مسائل کا شکار ہے اور اسے لڑکیوں کی زبردستی شادیاں اور اغواء برائے تاوان جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی ہندو پنچایت کا دعویٰ ہے کہ ہر ماہ تقریباً پندرہ سے بیس ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں جن میں لڑکیوں کو مسلمان کیا جاتا ہے اور ان کی زبردستی شادی کرادی جاتی ہے۔ کراچی کا رہنے والا ایک ہندو خاندان بھی ایسی ہی مصیبت کا سامنا کر رہا ہے۔