اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مجاہد بریلوی کے ساتھ انٹرویو

لندن میں پاکستان کے تین نامور ترقی پسند شاعروں فیض، جالب اور استاد دامن کی یاد میں ایک تقریب گزشتہ سنیچر کو منائی گئی۔

تقریب میں پاکستان کے نامور صحافی اور ٹیلی ویژن ٹاک شو کے میزبان مجاہد بریلوی بھی موجود تھے جنہوں نے حبیب جالب پر کتاب ’جالب جالب‘ بھی شایع کی ہے۔ ہمارے ساتھی ثقلین امام نے مجاہد بریلوی سے پوچھا کہ اب جبکہ ترقی پسند تحریک کہیں نظر نہیں آتی ہے پھر بھی ان ترقی پسند شعرا کا کلام کیوں پڑھا جا رہا ہے۔