اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بی بی سی اردو سروس کی رخصتی

Image caption ایک تاریخی عمارت جہاں چالیس سے زائد زبانوں میں پروگرام نشر کیے جاتے تھے

بی بی سی ورلڈ سروس کو 80 سال پورے ہوئے۔ ان 80 برسوں میں سے 75 برس بی بی سی نے ‘بش ہاؤس’ میں گذارے۔ انھی 75 برسوں میں سے 62 برس بی بی سی اردو سروس کے بھی ہیں۔

اس موقع پر دو اہم باتیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ بی بی سی ورلڈ سروس اب بش ہاؤس کو چھوڑ رہی ہے اور اب اُس کی نشریات، مشہور زمانہ آکسفرڈ سٹریٹ کے قریب واقع براڈکاسٹنگ ہاؤس سے ہوا کریں گی۔

ظاہر ہے، بی بی سی اردو سروس بھی بش ہاؤس سے رخصت ہو جائے گی اور اس کی نشریات بھی براڈکاسٹنگ ہاؤس یعنی ’ویسٹ ون’ یا ’ڈبلیو ون‘ کہلانے والی عمارت سے ہوا کریں گی۔

موقعے کی مناسبت سے ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے بی بی سی اردو سروس کی اب تک کی تاریح پر نظر ڈالی ہےاور تین مختلف ادوار میں بی بی سی اردو کے پروگراموں زمانے کے اعتبار سے آنے والی تبدیلیوں کا صوتی جھلکیوں کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔

کئی قسطوں میں ہونے والے اس پروگرام کو سیربین میں پیش کیا گیا اور اب یہاں بھی پییش کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی ورلڈ سروس کے 80 اور بی بی سی اردو سروس کے 62 سال

پہلی قسط:

اس میں بی بی سی ورلڈ سروس کی عمارت بش ہاؤس اور یہاں سے پیش کی جانے والی بی بی سی اردو سروس کا ایک طائرانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ حصہ بش ہاؤس کو الوداع کہنے سے پہلے، 80 سال پورے ہونے پر ایک بڑی پارٹی اور ایک بڑے سے خیمے میں بنے سٹوڈیو سے براہِ راست پیش کیا گیا۔

دوسری قسط:

اس میں 1949 سے 1967 تک کے پہلے دور کا جائزہ لیا گیا۔

تیسری قسط:

اس قسط میں بی بی سی اردو سروس کے انیس سو پینسٹھ سے انیس سو ستتر کے دور کا جائزہ