اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بی بی سی اردو سروس کی رخصتی

Image caption بی بی سی اردو سروس کے باسٹھ سال

بی بی سی ورلڈ سروس کو 80 سال پورے ہوئے۔ ان 80 برسوں میں سے 75 برس بی بی سی نے ‘بش ہاؤس’ میں گذارے۔ انھی 75 برسوں میں سے 62 برس بی بی سی اردو سروس کے بھی ہیں۔

اس موقع پر دو اہم باتیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ بی بی سی ورلڈ سروس اب بش ہاؤس کو چھوڑ رہی ہے اور اب اُس کی نشریات، مشہور زمانہ آکسفرڈ سٹریٹ کے قریب واقع براڈکاسٹنگ ہاؤس سے ہوا کریں گی۔

ظاہر ہے، بی بی سی اردو سروس بھی بش ہاؤس سے رخصت ہو جائے گی اور اس کی نشریات بھی براڈکاسٹنگ ہاؤس یعنی ’ویسٹ ون’ یا ’ڈبلیو ون‘ کہلانے والی عمارت سے ہوا کریں گی۔

موقعے کی مناسبت سے ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے بی بی سی اردو سروس کی اب تک کی تاریح پر نظر ڈالی ہےاور تین مختلف ادوار میں بی بی سی اردو کے پروگراموں زمانے کے اعتبار سے آنے والی تبدیلیوں کا صوتی جھلکیوں کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔

کئی قسطوں میں ہونے والے اس پروگرام کو سیربین میں پیش کیا گیا اور اب یہاں بھی پییش کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی ورلڈ سروس کے 80 اور بی بی سی اردو سروس کے 62 سال

دوسری قسط:

اس میں 1949 سے 1967 تک کے پہلے دور کا جائزہ لیا گیا۔