اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اقبال فرد سے بےمثال کی توقع‘

ڈاکٹر صلاح الدین درویش اردو کے نوجوان مفکر ہیں۔ ادب، فلسفہ اور تاریخ ان کی خاص دلچسپی کے مضمون ہیں۔ اب تک ان کی چھ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں اردو افسانے کے جنسی رحجانات: 1993، تیسری دنیا کا فلسفۂ انکار 1995، جدید ادبی تحریکوں کا زوال 1997، انسان دوستی: نظریہ اور تحریک 2007، فکرِ اقبال کا المیہ 2011 اور انسان، کائنات اور سماج (جدید مادیت پسند تفہیم) 2011 شامل ہیں۔

ڈاکٹر درویش سے گفتگو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ اس گفتگو کا پہلا حصہ جس کا مرکزی موضوع شاعرِ مشرق ڈاکٹر اقبال کی فکر کا المیہ ہے۔ جب کہ دوسرے حصے کا مرکزی موضوع، پاکستان بننے کے بعد لکھے جانے والے اردو ناول کے بارے میں ہے۔ اقبال کے بارے میں ان کی گفتگو کئی سوال پیدا کر سکتی ہے اور سوچنے پر اُکسا سکتی ہے۔

انٹرویو کا دوسرا حصہ: اردو ناول عورت اور جنس سے پناہ مانگتا ہے۔