اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رات کے چھاپوں پر افغان امریکہ معاہدہ

افغانستان میں نیٹو فورسز کی جانب سے رات کی تاریکی میں مارے جانے والے چھاپے، افغان اور امریکی انتظامیہ کے درمیان تناؤ کا باعث بنتے جا رہے ہیں ۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی ان چھاپوں کی عوامی سطح پر مذمت کی ہے۔ سنہ دو ہزار چودہ میں امریکی اور نیٹو فورسز کا افغانستان سے انخلاء کا مرحلہ قریب آنے پر، افغانستان اور امریکہ کے درمیان طے ہونے والے ایک معاہدے کے تحت رات کے چھاپوں کے طریقۂ کار میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔