اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اردو شاعری، تنقید فکشن کہاں ہیں؟

محمد عمر میمن اردو ادب کے جانے پہچانے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن میں اڑتیس سال تک اردو اور اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر رہے ہیں۔ ادب میں مترجم اور کہانی کار اور دانشور کے طور پر معروف ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انگریزی میں Annual of Urdu Studies نکالتے ہیں۔ وہ انگریزی تخلیقات کا اردو میں اور اردو کی تخلیقات کا انگریزی میں ترجمہ کرتے ہیں، ایک عرصے سے کر رہے ہیں اور اتنے ترجمے کر چکے ہیں کہ صرف ان کی فہرست لکھنے کے ایک الگ مضمون درکار ہے۔ وہ علیگڑھ میں 1939 میں پیدا ہوئے۔ میں 1954 ان کا خاندان میں پاکستان منتقل ہو گیا، 1964 میں وہ فلبرائٹ سکالر شپ پر امریکہ گئے وہیں انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس، یو سی ایل اے سے اسلامک سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی اور 1970 میں وسکانسن میڈیسن سے وابستہ ہو گئے۔ یہ ان سے تفصیلی گفتگو کا ایک حصہ ہے، بظاہر بات چیت کا بڑا حصہ، ان کے تراجم اور ترجمے کے مسائل گرد دکھائی دیتا ہے اور دنیا بھر کے ادب کے بارے میں پروفیسر میمن کے خیالات انہی باتوں میں گندھے ہوئے سامنے آتے ہیں۔ پروفیسر میمن وسکانسن میڈیسن میں رہتے ہیں۔ ان کے ویب سائٹ سے ان کے کام کی تفصیلات جانی جا سکتی ہیں اور کسی حد تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

محمد عمر میمن کی ویب سائٹ