اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاک امریکہ تعلقات بگڑتےجارہے ہیں‘

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر احسان احراری نے پاکستان میں غداری کے الزام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی سزا پانے والے تیس برس کی سزا سنائے جانے کو امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید خرابی کا مظہر قرار دیا۔

اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی سی آئی اے کے لیے ٹیکوں کی جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے غداری کے الزام پر تیس برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پاکستان کے خُفیہ اداروں نے بائیس مئی دو ہزار گیارہ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے حیات آباد کے قریب کارخانوں مارکیٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

خیبر ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کے ایک افسر صدیق خان کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزا دی گئی ہے اور ایف سی آر کے تحت ان پر ساڑھے تین لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ مزید تین سال جیل میں گزاریں گے۔

ڈاکٹر احسان احراری کی گفتگو سنیے جو انہوں نے عنبر خیری سے کی۔