اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانیہ میں جبراً شادی پر قید کی سزا

برطانیہ میں متعارف کروائے جانے والے نئے قانون کے تحت اپنی اولاد کی جبراً شادیاں کروانے والے والدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

برطانوی وزیرِ داخلہ تھریسا مے جلد ہی اعلان کرنے والی ہیں کہ یہ عمل اب انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں ایک فوجداری جرم تصور ہوگا۔

تاہم اس نئے قانون کے تحت والدین کی جانب سے طے شدە شادیوں اور جبراً شادیوں میں امتیاز کیا جائے گا۔