اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان منشیات کی سب سے بڑی گزرگاہ‘

اقوامِ متحدہ کے مطابق، دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کے لیے پاکستان دنیا کی سب سے بڑی گزرگاہ ہے۔ انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ میں ادارے کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں اڑسٹھ ارب ڈالر کی مالیت کی افیون کا سالانہ کاروبار ہوتا ہے جبکہ کم سے کم ستائیس ارب ڈالر کی منشیات افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان سے گزرتی ہیں۔ پاکستان میں منشیات کی صورتحال کے بارے میں بی بی سی اردو سروس کے ظہیر الدین بابر کی اقوامِ متحدہ کے اسلام آباد میں مشیر ڈاکٹر ندیم رحمان سے بات چیت۔