اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغانستان: سکول کے زہریلے پانی کا معمہ

افغانستان: سکول کے زہریلے پانی کا معمہ

افغان حکومت نے لڑکیوں کے سکولوں میں پانی کو مبینہ طور زہر آلود کرنے کا الزام طالبان پر لگایا ہے۔ اس معاملے میں اب تک کوئی ہلاکت تو نہیں ہوئی تاہم ایک درجن سے زائد واقعات میں لڑکیاں بیمار ضرور ہوئی ہیں۔ کیمیائی تجزیے سے کسی زہر کی نشاندہی تو نہیں ہوئی اور کچھ لوگ اسے عوامی گھبراہٹ اور خوف قرار دے رہے ہیں۔

لیکن اب حکومت نے پہلی بار دو لوگوں کو اس سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔