اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دو لاکھ بچے پولیو کے خطرے سے دوچار‘

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے سرکاری نگراں ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بعض شدت پسند تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور باڑہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم ملتوی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو لاکھ سے زیادہ بچے پولیو کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے احمد رضا کا پاکستان میں پولیو کے سدباب کی مہم کی نگرانی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی سیل کے ایک ترجمان مظہر نثار کے ساتھ ایک انٹرویو۔