اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پولیس پر سیاسی دباؤ بڑا مسئلہ ہے‘

پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے کئی ادارے موجود ہیں مگر پولیس، جو کہ ریاست کی سب سے بڑی نمائندہ ہے سب سے زیادہ ریاستی عدم توجہی کا شکار ہے۔ یہ بات ایک امریکی تھنک ٹینک کی ایک خصوصی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ایشیا سوسائیٹی نامی اس تنظیم نے پاکستانی پولیس پر ایک طویل تحقیق کے بعد یہ رپورٹ شائع کی ہے۔ پاکستانی پولیس کی کارکردگی کیسی ہے اور اس کی موٹی موٹی وجوہات کیا ہیں۔ اور یہ کہ پاکستانی پولیس اس حال کو کیونکر پہنچی۔ یہ سمجھنے کے لیے ہماری نامہ نگار نوشین عباس نے اس رپورٹ کے روح رواں اور ایشیا سوسائٹی کےسینیئر مشیر حسن عباس سے بات کی جو خود بھی پاکستانی پولیس کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان سے پہلا سوال تھا کہ پولیس کی حالت بہتر بنانے کے لیے نسبتاً آسان اور فوری اقدامات کیا ہو سکتے ہیں۔