اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’زیادہ تر پاکستانی واپس چلے گئے‘

شام میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کی وزرات خارجہ نے اپنے شہریوں اور خاص طور پر زائرین کو شام کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزرات خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام میں پہلے سے ہی مقیم پاکستانی شہری وہاں موجود پاکستان کے سفارتخانے سے رابط کریں۔

وزرات خارجہ کے پاکستانیوں کے لیے سفری ایڈوائزری کے پس منظر میں اسلام آباد میں ہمارے ساتھی ذوالفقار علی نے شام میں پاکستان کے سفیر وحید احمد سے ٹیلیفون پر رابط کیا اور پاکستانی زائرین اور نوکری کی غرض سے شام میں مقیم پاکستانیوں کی صورت حال کے بارے میں پوچھا۔