اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فخرالدین جی ابراہیم کو درپیش چیلینجز

پاکستان میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر فخرالدین جی ابراہیم پیر کو حلف اٹھار رہے ہیں۔ ان کی تقرری پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ سنہ انیس سو تہتر کے متفقہ آئین کے بعد پہلی بار ایسا لگ رہا ہے کہ ملک میں قدرِ غیر جانبدار انتخابات ہوں گے اور اس کے نتائج کو شاید چیلینج نہ کیا جا سکے۔

فخرالدین جی ابراہیم المعروف فخرو بھائی ایک کھلے ڈلے مزاج کی شخصیت ہیں اور ماضی میں بطور سپریم کورٹ کے جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل یا سندھ کے گورنر کے عہدوں سے وہ اس وقت مستعفی ہوئے جب انہیں اپنے ضمیر اور سوچ کے مطابق الٹ کرنے کو کہا گیا۔ بطور چیف الیکشن کمشنر ان کو کن چیلینجز کا سامنا رہے گا۔ سنتے ہیں اسلام آباد سے اعجاز مہر کی یہ رپورٹ۔