ذوالفقار بھٹو کی تاریخی تصاویر

آخری وقت اشاعت:  منگل 14 اگست 2012 ,‭ 14:08 GMT 19:08 PST
  • بھٹو نے ابتدائی تعلیم بمبئی سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ اور برطانیہ گئے۔
  • ذوالفقار علی بھٹو اسکندر مرزا کی معرفت ایوب خان کی کابینہ میں شامل ہوئے۔
  • ایوب خان سے اختلاف کے بعد بھٹو نےٹرین مارچ شروع کیا۔
  • تیس نومبر کو لاہور میں پیپلز پارٹی بنانے کے بعد گروپ فوٹو۔ شیخ رشید بھٹو کی گود میں بیٹھے ہیں۔
  • بھٹو کے شیخ مجیب سے مذاکرات ناکام ہوئے اور بنگلہ دیش بن گیا۔
  • ذوالفقار علی بھٹو کے بڑے بڑے جلسوں سے ان کے حریف خائف ہوگئے۔
  • انیس سو تہتر کے آئین کی منظوری کے بعد گروپ فوٹو۔
  • بھٹو کے خاندانی فوٹو گرافر آغا فیروز کے بقول شملہ معاہدے پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔
  • ذوالفقار علی بھٹو چینی راہنما چو این لائی کے ساتھ۔
  • امریکی صدر نکسن سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات۔
  • ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد اپنے نوٹس پھاڑے اور واک آؤٹ کیا۔
  • ذوالفقار علی بھٹو کے چاروں بچے (بائیں سے دائیں بیٹھے ہوئے) بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو۔ (بائیں سے دائیں کھڑے ہوئے) صنم بھٹو اور شاہنواز بھٹو۔
  • بینظیر بھٹو بچپن سے ہی والد کے ہمراہ رہیں اور بظاہر انہوں نے ان کی اپنے جان نشین کے طور پر تربیت کی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لوک ورثہ میں حکمران پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے اہلِ خانہ کےسو سالہ سیاسی سفر پر مبنی تصویری نمائش جاری ہے۔ نمائش کا اہتمام بھٹو خاندان کے فوٹو گرافر آغا فیروز نے کیا ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔